🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28 جنوری 2020 کو نام نہاد امن منصوبے کے نام اپنے سینچری ڈیل منصوبے کی رونمائی کی تھی جس میں غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کیا جانا بھی شامل تھا لیکن اب امریکی کانگریس کے درجنوں ارکان نے موجودہ صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ڈیل کو ختم کردیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کے دسیوں ارکان اور سینیر امریکی سیاست دانوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے نام نہاد امن منصوبے سینچری ڈیل کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس کے 73 ارکان کے صدر جوبائیڈن کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ باضابطہ طورپر سینچری ڈیل منصوبے کو کالعدم قرار دینے کا اعلان کریں۔
یہ مکتوب رکن کانگریس بیٹی ماکلوم نے وائٹ ہاؤس تک پہنچایا ہے، منگل کو صدر جوبائیڈن کو بھیجے مکتوب میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے لیے سابق صدر جوبائیڈن کی پالیسیوں کو تسلسل دینے کے بجائے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اقدامات کریں اور سابق صدر ٹرمپ کے پیش کردہ نام نہاد صدی کی ڈیل منصوبے کو ختم کریں۔
امریکی کانگریس کے درجنوں ارکان نے صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے لیے قونصل خانے کو جلد از جلد بحال کریں اور سینچری ڈیل کے ٹرمپ کے منصوبے کوختم کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کی مساعی کو آگے بڑھانے کے اقدامات کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی کانگریس کے اراکین نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کی کھلے عام مذمت کرتے ہوئے سفارتی اقدام اٹھانے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ سینچری ڈیل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ
🗓️ 15 فروری 2022سچ خبریں:عراق کے صوبے صلاح الدین میں قابض امریکی فوج کے رسد
فروری
یورپی انتخابات کے موقع پر فرانس کا میکرون کو زبردست تھپڑ
🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: جرمن اخبار ہینڈلزبلاٹ نے اپنے ایک مضمون میں یورپی پارلیمنٹ کے
جون
نواز شریف کا پاسپورٹ نہ بنانے پر مسلم لیگ(ن) کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 16 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم
فروری
امریکہ کا یوکرین کو مزید 400 ملین ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یہ ملک
مارچ
عرب صیہونی نشست ملتوی ہونے کی وجوہات
🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے مراکش میں بعض عرب
جون
’یومِ تقدیس قرآن‘ پر وزیراعظم کی قوم سے احتجاج ریکارڈ کرانے کی اپیل
🗓️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے قرآن پاک
جولائی
امریکی عوام کی اکثریت ٹرمپ کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
🗓️ 7 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں کیے جانے والے ایک نئے سروے کے نتائج
اگست
اردوغان زیلنسکی اور گوٹیرس سے ملاقات کے لیے یوکرین پنہچے
🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان سرکاری دورے کے ایک حصہ
اگست