غزہ کی بجلی اور پانی کاٹ دو،اس پر جہنم کے دروازے کھول دو؛انتہاپسند سابق صیہونی وزیر  

غزہ کی بجلی اور پانی کاٹ دو،اس پر جہنم کے دروازے کھول دو؛انتہاپسند سابق صیہونی وزیر  

?️

سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مستعفی وزیر ایتمار بن گویر نے غزہ کے خلاف مزید سخت اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی علاقے پر عائد پابندیاں اس وقت تک جاری رہنی چاہئیں جب تک کہ آخری اسرائیلی قیدی رہا نہ ہو جائے۔  

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے مستعفی وزیر ایتمار بن گویر، جو کہ اسرائیلی کابینہ کے انتہا پسند وزیروں میں شمار ہوتے ہیں اور جنگ بندی معاہدے پر احتجاجاً مستعفی ہوئے تھے، نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ غزہ کی بجلی اور پانی مکمل طور پر کاٹ دی جائے اور علاقے پر جنگ کی شدت میں اضافہ کیا جائے۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس متنازعہ منصوبے کی حمایت کی جس کے تحت غزہ کو مکمل اسرائیلی کنٹرول میں لانے کی تجویز دی گئی تھی، حالانکہ اس منصوبے پر کوئی عملی پیشرفت نہیں ہوئی۔
بن گویر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حکومت غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کو مزید طول دینے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی جا سکے، تاہم حماس نے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے۔
اسرائیلی امور کے ماہر ابراہیم ابو جابر نے کہا کہ موجودہ صورت حال ارادوں کی جنگ کی عکاسی کر رہی ہے، جہاں نیتن یاہو وقت حاصل کرنے اور سیاسی چالیں چلنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ جنگ بندی  کے دوسرے مرحلے کے آغاز کو مؤخر کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو جانتے ہیں کہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ ان کی حکومت کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے، اسی لیے وہ جنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے سے گریز کر رہے ہیں اور مختلف سیاسی حربوں کے ذریعے معاہدے پر عمل درآمد کو طول دے رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بجلی کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ  ملک

7 وجوہات جن کی وجہ سے نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کو قبول کیا

?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے غزہ جنگ بندی کے

نیوآرک بین الاقوامی ہوائی اڈے میں پروازوں میں خلل، مسافران پریشان

?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: نیو جرسی کے نیوآرک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر

پاکستان تمام قرضوں کی بروقت ادائیگی کرے گا، گورنر اسٹیٹ بینک

?️ 9 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے

ہالینڈی محقق کی 3 دن پہلے ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے کی پیش گوئی!

?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:ہالینڈ کے ایک محقق نے ترکی اور شام میں آنے والے

سوڈان میں کشیدگی؛مصر اور سعودی عرب کی خرطوم کے لیے پروازیں بند

?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں شدت کے بعد سعودی

 قابض صہیونی علاقوں میں جنگ مخالف نئی تحریکیں

?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے سائبر سکیورٹی یونٹس، خصوصی آپریشنز کے اہلکار،

واٹس ایپ نے بلاک کئے گئے کانٹیکٹ پر میسج بھیجنے کا طریقہ بتادیا

?️ 21 فروری 2022سان فرانسسکو (سچ خبریں) واٹس ایپ پر بلاک ہونے کے باوجود میسج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے