رسوال اکرم کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ڈنمارکی ملعون کارٹونسٹ ہلاک ہوگیا

رسوال اکرم کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ڈنمارکی ملعون کارٹونسٹ ہلاک ہوگیا

?️

ڈنمارک (سچ خبریں) رسوال اکرم کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ڈنمارکی ملعون کارٹونسٹ ویسٹر گارڈ ہلاک ہوگیا ہے جس کی تصدیق اس کے اہلخانہ نے بھی کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملعون کارٹونسٹ ویسٹر گارڈ کی 86 برس کی عمر میں موت کی تصدیق اس کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹرگارڈ 1980 سے کارٹونسٹ کا کام کررہا تھا اور اس نے 2005 میں ایک اخبار میں گستاخانہ خاکے شائع کیے تھے جب کہ اس کے بعض خاکوں میں اسلام پر تنقید بھی کی گئی تھی۔

ویسٹر گارڈ کی جانب سے گستاخانہ خاکے بنائے جانے کے خلاف دنیا بھر میں مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا جب کہ ڈنمارک میں بھی اس حوالے سے احتجاج دیکھنے میں آیا تھا اور ڈنمارک کی حکومت کو اس کارٹونسٹ کے خلاف شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔

اس کے علاوہ فروری 2006 میں دنیا بھر میں مسلمانوں نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف شدید احتجاج کیا جس میں ڈنمارک کے سفارتخانوں پر بھی حملے کیے گئے تھے، ویسٹر گارڈ کو اس کے ناپاک عزائم کی وجہ سے سکیورٹی میں چھپ کر بھی رہنا پڑا۔

واضح رہے کہ چند سال قبل ایک خبر ایجنسی سے گفتگو میں اس نے شدید ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے اپنے اس عمل پر کوئی ملال نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

صنعاء سے باب المندب تک؛ یمن مساوات بدل رہا ہے 

?️ 25 جون 2026سچ خبریں:انصاراللہ نے عوامی سطح پر نئی لہر اور فوجی تیاری کے

پورا متحدہ عرب امارات ہماری زد میں ہے:یمنی وزیر اطلاعات

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات ضعیف اللہ شامی

سعودی اور اماراتی عہدہ دار امریکی اور صیہونی کارندے ہیں:الحوثی

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد المالک الحوثی نے

مغربی اور یورپی ممالک کا فلسطینوں کے خلاف نیا ہتھکنڈا

?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: مغربی اور یورپی ممالک کی جانب سے UNRWA کو مالی

غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی ترمیم شدہ قرارداد کی تقسیم

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے دوسری بار غزہ میں جنگ بندی کے حوالے

مہنگائی میں شرح کمی واقع ہوئی ہے

?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر19.82

وینزویلا نے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی پر رضامندی ظاہر کردی ہے:ٹرمپ

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا

امریکی ملحد خاتون نے قرآن پاک کا دفاع کیا

?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:ایک امریکی خاتون نے اس ملک کے لوگوں کو مخاطب کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے