?️
کانگو (سچ خبریں) افریقی ملک کانگو کے اہم صدارتی امیدوار گائبریس پارفیٹ کولیلاس الیکشن کے ایک روز بعد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افریقی ملک جمہوریہ کانگو کی اپوزیشن کے اہم صدارتی امیدوار گائبریس پارفیٹ کولیلاس الیکشن کے ایک روز بعد انتقال کر گئے جنہیں کووڈ-19 کے علاج کے لیے فرانس منتقل کیا جا رہا تھا۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گائیبریس پارفیٹ کولیلاس کی انتخابی مہم کے ڈائریکٹر کرسٹییان سائر روڈریگ میانڈا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن امیدوار کو صدارتی انتخاب کے ایک روز بعد علاج کے لیے فرانس منقتل کیا جا رہا تھا اور اسی دوران انتقال کر گئے۔
انہوں نے کہا کہ کولیلاس کو کانگو کے شہر برازاویل سے میڈیکل ایئرکرافٹ میں روانہ کیا گیا تھا اور وہ اسی طیارے میں دم توڑ گئے۔
رپورٹ کے مطابق 61 سالہ کولیلاس کولیلاس ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا لیکن اس کے بعد ان کی طبیعت اچانک سے خراب ہوگئی تھی۔
سوشل میڈیا میں زیر گردش ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپوزیشن صدارتی امیدوار آکسیجن ماسک اتار کر اپنے حامیوں کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کر رہے ہیں، اپنے حامیوں سے مخاطب ہو کر ان کا کہنا تھا کہ وہ موت سے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متحد رہیں میں بسترمرگ پر مقابلہ کر رہا ہوں اور آپ بھی اپنی تبدیلی کے لیے جدوجہد کریں کیونکہ انتخابات آپ کے بچوں کے مستقبل سے متعلق ہیں۔
خیال رہے کہ کولیلاس صدارتی انتخاب میں 77 سالہ ڈینس سیسو این گیسو کے خلاف میدان میں مقابلے کرنے والے 6 امیدواروں میں شامل تھے اور اپوزیشن کے مرکزی امیدوار شمار کیے جا رہے تھے۔
کانگو کے 2016 کے صدارتی انتخاب میں کولیلاس دوسرے نمبر پر رہے تھے اور ملک میں 1979 سے مجموعی طور پر 36 برس تک حکمرانی کرنے والے ڈینس سیسو کے لیے سب سے بڑا خطرہ تھے، صدارتی انتخاب کے غیر حتمی نتائج جلد متوقع نہیں تاہم 77 سالہ سیسو کی ایک مرتبہ پھر کامیابی متوقع ہے۔
دوسری جانب ناقدین اور کانگو کے کیتھولک چرچ نے الیکشن کے روز انٹرنیٹ کی بندش پر شفافیت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ ود آؤٹ بارڈرز سمیت تقریباً 50 اداروں نے گزشتہ ہفتے صدر سے اپیل کی تھی کہ انٹرنیٹ کو بند نہ کیا جائے اور 2021 کے صدارتی انتخاب کے دوران انٹرنیٹ تک رسائی بلاتعطل جاری رکھی جائے۔
کانگو میں تقریباً 25 لاکھ ووٹرز ہیں جبکہ اپوزیشن کا سب سے بڑا گروپ پان افریقن یونین آف سوشل ڈیموکریسی یا یو پی اے ڈی ایس نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔
قدرتی تیل سے مالا مال فرانس کی سابق کالونی کی معیشت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور کورونا وبا کے دوران بحران کا شکار ہوئی تھی جبکہ کرپشن کے باعث ناقابل تلافی نقصان کی رپورٹس بھی سامنے آتی رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر بھر میں شٹر ڈاﺅ ن اور پہیہ جام ہڑتال
?️ 29 ستمبر 2025مظفر آباد: (سچ خبریں) جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد
ستمبر
عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کے بارے میں عراقی وزیر خارجہ کا بیان
?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی وزیر خارجہ نے اس ملک میں تعینات امریکی فوج
مارچ
4 آزاد فلسطینی خواتین کی زندگی کی کہانی
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: سمیر ابونعمہ کو 1986 میں گرفتار کیا گیا تو وہ 26
اکتوبر
نگران حکومت پنجاب کا ’ملزمان کی سہولت کاری پر ’ جج کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا اعلان
?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگران حکومت نے اعلان کیا کہ وہ
مئی
آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات درست سمت میں ہیں، وزیر خزانہ
?️ 1 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
اکتوبر
کیا بائیڈن ہی کو اگلا امریکی صدر ہونا چاہیے؟روس کیا کہتا ہے؟
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی پیشین
فروری
انتخابی بے ضابطگیوں کا الزام، یونین کونسل7 کیماڑی کے ریٹرننگ افسر معطل
?️ 14 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے
مارچ
اپنے بچوں کے فون سے ٹِک ٹاک کو ہٹا دیں
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی
جنوری