?️
سچ خبریں:چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے غزہ پر کنٹرول اور فلسطینیوں کو زبردستی دوسرے ممالک میں منتقل کرنے کی بات کی تھی، بیجنگ نے واضح طور پر کہا ہے کہ فلسطین کو فلسطینیوں کے ذریعے ہی چلایا جانا چاہیے۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جنگ کے بعد، فلسطین کو خود فلسطینیوں کے ذریعے ہی چلایا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گی؟
چینی ترجمان نے مزید کہا کہ بیجنگ جبری نقل مکانی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ جنگ بندی کو ایک موقع کے طور پر استعمال کریں تاکہ دو ریاستی حل کے تحت مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔
یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے ردعمل میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ غزہ پر طویل مدتی کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ٹرمپ نے یہ اعلان حال ہی میں وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا، جس کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل اور مذمت دیکھنے میں آئی۔
مزید پڑھیں: غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی ناپاک عزائم؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی
چین کے علاوہ، دیگر ممالک، خاص طور پر مصر اور اردن نے بھی اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے اور فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ، اضافی ناکے لگ گئے
?️ 18 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ
فروری
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی وسیع زمینوں پر قبضہ
?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے میں 14.7 ہیکٹر فلسطینی اراضی پر
اپریل
بشام حادثہ: وزیر داخلہ کا چینی سفارتخانے کا دورہ، تفتیشی ٹیم کو بریفنگ
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد
مارچ
کشمیریوں کی قتل گاہ
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل
جولائی
پاکستان میں 7 سال بعد ایم کیو ایم لندن کی ویب سائٹ بحال
?️ 23 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ۔ لندن کی آفیشل ویب سائٹ کو
جون
کیا سعودی عوام فلسطین کی حمایت کرتے ہیں ؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:ان دنوں امریکہ کی طرف سے صیہونیوں اور سعودی عرب کے
ستمبر
بن سلمان کی امریکہ کو اقتصادی پابندیوں کی دھمکی!
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک خفیہ
جون
کیا اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہو گا ؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:Yediot Aharanot اخبار نے ایک نوٹ میں اعتراف کیا ہے کہ
نومبر