چین کا امریکہ کو دو ٹوک جواب

چین کا امریکہ کو دو ٹوک جواب

?️

سچ خبریں:چین نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی تجارتی مذاکرات کی موجودگی کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا،بیجنگ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے خود گرہ لگائی ہے اور خود ہی اسے کھولنا ہوگا۔

چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کا ذمہ دار خود واشنگٹن ہے اور اسی کو اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔
شینہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کے سفارت خانے کے ترجمان نے واشنگٹن میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی محصولات کے حوالے سے کسی قسم کی مشاورت یا مذاکرات نہیں ہو رہے۔
چینی سفارتکار نے امریکی حکام کے ان دعوؤں پر شدید تنقید کی کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں، چین اور امریکہ کے درمیان محصولات کے معاملے پر کوئی مشاورت یا گفت و شنید نہیں ہوئی، چہ جائیکہ کوئی معاہدہ طے پایا ہو!
ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے یکطرفہ طور پر تجارتی محصولات کی جنگ چھیڑی ہے، اور اب یہ واشنگٹن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس خود پیدا کردہ بحران کو حل کرے،انہوں نے مزید کہا کہ جس نے یہ گرہ لگائی ہے، اسی کو کھولنا ہوگا۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں،ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اہم نہیں کہ مذاکرات کرنے والے کون ہیں، شاید ہم بعد میں بتائیں، لیکن آج صبح (جمعرات) ایک ملاقات ہوئی تھی اور ہم چین کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر بھاری محصولات عائد کر کے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشمکش کو جنم دیا تھا،اس کے جواب میں بیجنگ نے بھی امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات عائد کر دیے تھے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک ایک سخت تجارتی جنگ میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
موجودہ صورتحال کے مطابق، امریکہ نے چینی مصنوعات پر محصولات کی شرح 145 فیصد تک بڑھا دی ہے جبکہ چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 125 فیصد تک محصولات نافذ کر دیے ہیں۔
یہ تجارتی جنگ، جسے ٹرمپ چین کی غیرمنصفانہ تجارتی پالیسیوں کا جواب قرار دیتے ہیں، عالمی منڈیوں پر بھی منفی اثرات ڈال رہی ہے اور اقتصادی عدم استحکام میں اضافہ کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ کا ووٹ کا کس طرح مسترد ہوتا ہے؟

?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں چیئرمین کے

اسماعیل ہنیہ کے خاندان کی شہادت پر مشہور شخصیات اور رہنماؤں کا مسلسل ردعمل

?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل

امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی میزبانی پر فخر ہے: ممتاز سنی عالم

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:    اربعین واک میں لاکھوں لوگوں کی شرکت کے جواب

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنڈی والوں کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے

?️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے

تیونس کے لوگوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو غیر قانونی قرار دیا

?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں:  تیونس کی بارایسوسی ایشن نے فلسطینی عوام کے خلاف تل

عراق اور شام کی سرحدوں پر 10 ہزار دہشت گردوں کی موجودگی

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے عراق اور شام کی سرحدوں پر 10,000 دہشت

پاکستان کے ساتھ نیٹو کا اشتراک آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا، سفیر

?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے ساتھ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی

پاکستان کو افغان امن اجلاس میں مدعو کیا گیا

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) روسی نیوز وائیر ٹی اے ایس ایس نے افغانستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے