🗓️
سچ خبریں: سابق صیہونی جنرلوں نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب حزب اللہ کو شکست دینے اور اس کے لامحدود میزائل نظام کو ختم کرنے سے ابھی بہت دور ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے دعوی کیا کہ لبنان پر پہلے دن کے حملوں میں حزب اللہ کے میزائل نظاموں کا 50 فیصد سے زیادہ تباہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد صیہونی میڈیا نے اس دعوی کی جانچ کرتے ہوئے اس حوالے سے متعدد سابق صیہونی فوجی جنرلوں کے تبصروں کا جائزہ لیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ہم حزب اللہ کو شکست یا کمزور کرنے سے قاصر ہیں: اسرائیلی میڈیا
صیہونی فوج کے سابق میزائل دفاعی نظام کے کمانڈرزفیکا ہائمویچ نے کہا کہ وہ اس تشخیص سے اتفاق نہیں کرتے کہ ہماری فوج حزب اللہ کی نصف میزائل طاقت کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے پیر کے روز 180 سے زائد میزائل داغے، حالانکہ حزب اللہ ایک گھنٹے میں بھی یہ میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے ابھی اسرائیل کے خلاف اپنی مکمل صلاحیت استعمال نہیں کی ہے۔
ہائمویچ نے تصدیق کی کہ حزب اللہ کے پاس لامحدود میزائل داغنے کی صلاحیت ہے اور پچھلے دو دنوں میں اسرائیل میں جو واقعات پیش آئے ہیں وہ حزب اللہ کی مکمل میزائل طاقت کی ایک چھوٹی سی جھلک ہے۔
صیہونی ریاست کی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ یعقوب عمیدرور نے بھی کہا کہ تل ابیب ابھی تک حزب اللہ کی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے مرحلے کے آغاز کے قریب بھی نہیں ہے، تل ابیب حزب اللہ کو شکست دینے یا اس کی صلاحیتوں کو ختم کرنے سے بہت دور ہے۔
عمیدرور نے صیہونی ریاست کے چینل 14 کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ حزب اللہ کے پاس 100000 سے زیادہ میزائل ہیں، اگر تل ابیب ان میں سے 30000 کو بھی تباہ کر دے تو بھی حزب اللہ کے پاس 70000 سے زیادہ میزائل باقی ہیں جو حماس کی طاقت سے سات گنا زیادہ ہیں۔ ہم حزب اللہ کو شکست دینے سے بہت دور ہیں۔
صیہونی میڈیا نے یہ بھی کہا کہ حزب اللہ صیہونی ریاست کے میزائل حملوں کے باوجود، تل ابیب پر حملہ کرنے، لبنان کی فضائی حدود کو بند کرنے اور اسرائیلی فضائیہ کے اڈوں اور توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
صیہونی میڈیا نے اس غیر قانونی ریاست کے میزائل حملوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے اہداف کا بینک کچھ وقت کے بعد ختم ہو جائے گا اور جنگ طویل ہو جائےگی۔
مزید پڑھیں: کیا اسرائیل حماس اور حزب اللہ کو شکست دے پائے گا ؟
صیہونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کل حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے حملوں کے باوجود اس ریاست کے شمالی علاقوں، حیفا اور مقبوضہ علاقوں کے اندر میں واقع فوجی اڈوں پر 200 سے زائد میزائل داغے۔
مشہور خبریں۔
الجزیرہ چینل کا دفتر بند کرنے کے صیہونی مقاصد
🗓️ 12 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے حال ہی میں اپنے جرائم پر پردہ
مئی
اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر کو آئین کے منافی قراردے دیا
🗓️ 12 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر کو
دسمبر
لندن بھاگے ہوئے سیاستدانوں کو واپس لاوں گا
🗓️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پشاور میں کم لاگت فیملی فلیٹس تقسیم کرنے
مئی
فلسطینیوں کو قتل کرنے کی نئی امریکی کوشش
🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا کہ
فروری
سپریم کورٹ: دو برس بعد بحریہ ٹاؤن کراچی کیس سماعت کیلئے مقرر
🗓️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 21 مارچ 2019
اکتوبر
سنجے دت نے محبت کا اصل مطلب والدین سے سیکھا
🗓️ 12 مارچ 2021ممبئی(سچ خبریں) بھارتی مشہور اداکار اور حال ہی میں پھیپھڑوں کے کینسر
مارچ
اسرائیلی سفیر نے نیوز فوٹوگرافروں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی
🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں تل ابیب کے 17 ویں مستقل نمائندے ڈینی
نومبر
حزب اللہ کے کون سے ہتھیار صیہونیوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں؟صیہونی فوجی افسر کی زبانی
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی غاصب حکومت کے ایک اعلیٰ فوجی افسر نے اس
اکتوبر