🗓️
سچ خبریں: انصاراللہ یمن کے حملوں کے باعث صیہونی ایلات بندرگاہ کی 85 فیصد اقتصادی سرگرمیاں کم ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے یہ بندرگاہ دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
سمندری نقل و حمل کے امور کی ماہر ویب سائٹ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کے زیرِ قبضہ ایلات بندرگاہ اقتصادی بحران کا شکار ہو رہا ہے اور دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
مصری نیوز ویب سائٹ الشروق نے ورلڈ کارگو نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں واقع ایلات بندرگاہ کی انتظامیہ نے انصاراللہ یمن کی جانب سے حملوں کے نتیجے میں بندر کی 85 فیصد سرگرمیوں میں کمی کے بعد اپنی دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے بحری جہازوں پر حملے، جو بحیرہ احمر کے راستے ان مقبوضہ بندرگاہوں کی طرف جا رہے تھے، اس بندرگاہ کی اقتصادی بدحالی اور دیوالیہ پن کی بنیادی وجہ ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بندرگاہ ایلات کے حکام اس اقتصادی بحران سے بچنے کے لیے عارضی مدد کے طور پر اسرائیلی کابینہ سے مالی امداد کی درخواست کر رہے ہیں تاکہ بندرگاہ کو فوری طور پر بند ہونے سے بچایا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کے معاملہ پر ندیم افضل کیجانب سے برہمی کا اظہار
🗓️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے سابق رکن ندیم افضل چن نے گزشتہ
مارچ
غزہ کی عوام کو اجتماعی سزا دی جاری ہے؛انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا انتباہ
🗓️ 1 فروری 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کے مرکز یور میڈ رائٹس کا کہنا ہے غزہ
فروری
مغربی کناے میں صیہونی درندہ صفت فوج کے ہاتھوں متعدد فلسطینی شہری اغوا
🗓️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پردہشتگردانہ کاروائیاں
دسمبر
اسرائیل اندر سے ٹوٹ رہا ہے:عطوان
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:عطوان نے اپنے نئے کالم میں مغربی کنارے میں پیش آنے
ستمبر
عالمی بینک کی 2035ء تک پاکستان کے ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کی پیشگوئی
🗓️ 26 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے 2035ء تک پاکستان کے ایک
جنوری
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، پہلی بار انڈیکس 70 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
🗓️ 9 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار
اپریل
عام انتخابات اکتوبر میں ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے، وفاقی وزیر احسن اقبال
🗓️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات
دسمبر
یوکرین جنگ میں ہارنے والا
🗓️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر نے کہا کہ یوکرین کی
دسمبر