?️
سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر بیلسٹک میزائل حملے کی کامیابی اور صہیونی حکومت کے فضائی دفاعی نظام کی اس میزائل کو روکنے میں ناکامی کی خبر دی ہے۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے مقبوضہ فلسطین کے اندر یمنیوں کی ایک نئی کارروائی کی اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں: یمنیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی نیندیں حرام
یحیی سریع نے بیان کیا کہ ہم نے مقبوضہ جنوبی فلسطین کے علاقے النقب میں واقع نواتیم ایئربیس پر ایک فوجی کارروائی انجام دی۔ یہ آپریشن فلسطین-2 نامی ایک ہائپرسانک بیلسٹک میزائل کے ذریعے کیا گیا۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور دشمن کا فضائی دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے، ہم امریکی دشمن کے خلاف اپنی مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھیں گے اور اپنی عسکری صلاحیتوں کی ترقی کو ہرگز نہیں روکیں گے۔
مزید پڑھیں: یمنی فوج کے بن گوریون ہوائی اڈے پر جوابی حملے
یحیی سریع نے مزید کہا کہ ہماری دفاعی اور امدادی کارروائیاں خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک کہ غزہ اور رفح پر مسلط کی گئی جنگ کا خاتمہ نہیں ہوتا اور محاصرہ نہیں ٹوٹتا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
غزہ فوج بھیجنے اور حماس مخالف منصوبہ کا حصہ بننے سے گریز کیا جائے، پاکستانی علما
?️ 23 دسمبر 2025غزہ فوج بھیجنے اور حماس مخالف منصوبہ کا حصہ بننے سے گریز
دسمبر
عبرانی میڈیا: ٹرمپ کا منصوبہ اسرائیل کے لیے ایک اسٹریٹجک کامیابی ہے… لیکن!
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق امریکی
اکتوبر
کیلیفورنیا میں کیمیائی مواد کے ٹینک کے پھٹنے کا خطرناک انتباہ
?️ 25 مئی 2026سچ خبریں:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اورنج کاؤنٹی علاقے میں کیمیائی مواد کے
مئی
اسرائیل کا فلسطینی اتھارٹی کی لاکھوں ڈالر کی امداد دینے سے انکار
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پچھلے سال
جولائی
صدارتی نظام سے متعلق شاہ محمود قریشی کا ہم بیان سامنے آگیا
?️ 22 جنوری 2022ملتان (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدارتی
جنوری
مشرقی خان یونس پر صیہونی بمباری/غزہ کے 3 ہسپتالوں کی خطرناک صورتحال
?️ 17 نومبر 2023 سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے صہیونی فوج کے حملوں کے
نومبر
ریلوے ملازمین کی ترقی کا اختیار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو دینا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی قرار
?️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریلوے ملازمین کی اپ
نومبر
جنگی صورتحال اور معاشی دباؤ: وزیراعلی پنجاب کے بڑے فیصلے، تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند
?️ 9 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطے میں جاری جنگ
مارچ