اشرف غنی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے افغانستان کو طالبان کے حوالے کردیا

اشرف غنی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے افغانستان کو طالبان کے حوالے کردیا

?️

کابل (سچ خبریں) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے افغانستان کو طالبان کے حوالے کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خون ریزی سے بچنے کے لیے ملک چھوڑ گئے ہیں کیونکہ طالبان دارالحکومت کابل میں داخل ہوگئے تھے، اب طالبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو اپنے کنٹرول میں لینے کے بعد شہریوں کا تحفظ کریں۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے تین سینئر ذرائع نے بتایا کہ طالبان اب کابل میں داخل ہوچکے ہیں، صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور دارالحکومت میں سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کر رہے ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ اگر وہ وہاں رک جاتے تو یقین تھا کہ بے شمار محب وطن شہپد ہوتے اور کابل شہر تباہ ہوجاتا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ طالبان جیت چکے ہیں اور اب وہ اپنے ہم وطنوں کی عزت، املاک اور سلامتی کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ ‘وہ اب ایک نئے تاریخی امتحان کا سامنا کر رہے ہیں، کیا وہ اپنے نام اور افغانستان کی عزت محفوظ کریں گے یا پھر وہ دیگر جگہوں اور نیٹ ورکس کو ترجیح دیں گے’۔

اشرف غنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کون سے ملک چلے گئے ہیں لیکن افغانستان کا سب سے بڑے میڈیا گروپ طلوع نیوز کے مطابق وہ تاجکستان جا چکے ہیں۔

قبل ازیں افغان قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کے ملک سے باہر جانے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں عوام کو ابتر صورت حال میں چھوڑ جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، عبداللہ عبداللہ نے آن لائن ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ مشکل وقت میں افغانستان چھوڑ گئے ہیں، اللہ ان سے پوچھے گا۔

انہوں نے افغان سیکیورٹی فورسز سے اپیل کی کہ وہ ملک میں امن برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

عبداللہ عبداللہ نے طالبان سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو نقصان نہ پہنچائیں یا ایسا عمل نہ کریں جس سے کابل میں افراتفری ہو، ان کا کہنا تھا کہ اشرف غنی مشکل وقت میں ملک کو چھوڑ کر گئے ہیں، جس پر انہیں تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع بسم اللہ خان محمدی نے بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ہمارے ہاتھ باندھ کر ملک کو بیچا۔

مشہور خبریں۔

سعودی اور اسرائیل کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں:  میڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے

روس نے یوکرین میں طولانی جنگ کی پیش گوئی کی

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:    ماسکو اور کیف کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے

مسلح افواج نے قوم کو نیا اعتماد دیا‘ دشمن کی ہر پراکسی کو خاک میں ملا دیا جائے گا، فیلڈ مارشل

?️ 18 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا ہے

ہانیہ عامر اور میرب علی کا دلچسپ موازنہ

?️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی خوبرو، معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور ماڈل و

چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت اور امریکہ کا تعاون

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت کے

بھارتی اقدام پر آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی، اٹارنی جنرل

?️ 28 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اٹارنی جنرل

حریت رہنماؤں کاتنازعہ کشمیر کے حتمی حل تک پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

?️ 27 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مختلف

عراقی فوجی گاڑی پر بم دھماکہ؛5 اہلکار شہید

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی فوجیوں کو لے جانے والی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے