انصار اللہ کی سعودی عرب کو سخت وارننگ

انصار اللہ کی سعودی عرب کو سخت وارننگ

🗓️

سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے سعودی عرب کو یمن کے حالات کے بارے میں غلط اندازے لگانے پر سخت خبردار کیا ہے۔

المسیرہ نیوز چینل کی ویب سائٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ یمنی عوام ہر قسم کے تنازعات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، خاص طور پر ایسے اقدامات کے خلاف جو یمن کو فلسطینی مسئلے کی حمایت سے روکنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انصاراللہ یمن کا صہیونیوں کے لیے دلچسپ پیغام

انہوں نے سعودی عرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تناؤ میں کمی آپ کے لیے اپنے غلط فیصلوں پر نظر ثانی کرنے کا موقع تھا، لیکن اگر آپ نے دوبارہ غلطی کی تو شکست آپ کا مقدر ہوگی، جیسا کہ ماضی میں ہوا۔

الحوثی نے مزید کہا کہآپ نے سوچا تھا کہ یمن دو ہفتے میں سرنگوں ہو جائے گا، لیکن آج ہر غلط فیصلہ آپ کی ناکامی کا باعث بنے گا، اور فتح یمنی عوام کی ہو گی۔

مزید پڑھیں: یمن  نے 2024 میں امریکہ اور اسرائیل کو کیسے ناک رگڑائی؟

انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کے خلاف کسی نئی سازش کی صورت میں تمام آپشنز یمنی عوام، قبائل، اور مسلح افواج کے لیے کھلے ہیں، اور ان کے اہداف کسی بھی پیش گوئی سے زیادہ بلند ہوں گے۔

 

 

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کو اسرائیل کے بجائے اپنے مفادات کی فکر ہے:صیہونی سیاستدان

🗓️ 7 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی کابینہ کے اپوزیشن لیڈر بنی گانتز نے بنیامین نیتن یاہو

صلح کی آڑ میں جنگ طلب صدر

🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: بہت سے امریکیوں کا خیال ہے کہ بائیڈن نے ناکامی

متحدہ عرب امارات بین الاقوامی ٹیکس پناہ گاہوں اور منی لانڈرنگ میں سرفہرست

🗓️ 1 نومبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات بین الاقوامی ٹیکس پناہ گاہوں اور منی لانڈرنگ

پیٹرول بحران کی تحقیقات شروع کر دی گئیں

🗓️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پیٹرول معاملہ کو لے کر  نیب راولپنڈی نے پٹرول بحران

روسی کمانڈر کا یوکرین میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ

🗓️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ماسکو سے منسلک آرمی کی ایک نجی یونٹ واگنر کے کمانڈر

پیپلز پارٹی کا کابینہ کو نابینا بتاکر صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کرنے کا دعوی

🗓️ 7 فروری 2021کراچی{سچ خبریں} پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سینیٹر شیری رحمن اور رضا ربانی

الحشد الشعبی پر امریکی حملے کے پس پردہ مقاصد

🗓️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے ایک سابق ممبر نے عراق شام کی سرحد

لبنانی فوج کی مدد کی پیشکش پر تل ابیب کا چار بار مذاق اڑایا گیا: صہیونی سفارت کار

🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:  اسرائیل کے جنگی وزیر بینی گینٹز نے گزشتہ ہفتے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے