🗓️
کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر دن بم دھماکوں اور حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہورہے ہیں اور اب تازہ تریں اطلاعات کے مطابق سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق بم کے ذریعے بس کو نشانہ بنانے کا واقعہ مغربی صوبے بادغیس میں پیش آیا، جس سے امریکی فوج کے افغانستان سے مکمل انخلا سے قبل کشیدگی میں اضافے کا خدشہ بڑھا ہے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا، تاہم بادغیس کے گورنر حسام الدین شمس نے طالبان پر بم نصب کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ طالبان کی جانب سے اس الزام پو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
صوبے کے ایک اور عہدیدار خداداد طیب نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کا نشانہ بننے کے بعد بس کھائی میں جاگری، خبر ایجنسی اے پی کے مطابق ریسکیو حکام تاحال کھائی میں لاشیں تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں اکثر بم سرکاری و فوجی قافلوں کو ہدف بنانے کے لیے نصب کیے جاتے ہیں لیکن بعض اوقات عام شہری بھی ان کا نشانہ بن جاتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے سرکاری فورسز اور طالبان دونوں سے کئی بار شہریوں کی حفاظت کے لیے احتیاط برتنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے کہا کہ رواں سال کے پہلے تین ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک ہزار 783 شہری ہلاک یا زخمی ہوئے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ہے، رواں ہفتے کابل میں مسافر بسوں کو تواتر سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی سے وزیراعلیٰ کیلئے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان
🗓️ 25 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا
دسمبر
غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی:وزیراعظم
🗓️ 26 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم ممالک کے سفیروں کے
اپریل
حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے بہترین حکمت عملی پیش کرے گی
🗓️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جمعہ کے
اگست
خیبر پختونخوا: صوبےکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ
🗓️ 16 جون 2021پشاور(سچ خبریں) 18 جون کو خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ 2021-22 پیش
جون
انڈونیشیا میں آزادی کی پہلی سالگرہ
🗓️ 17 اگست 2024سچ خبریں: ملک کی آزادی کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر انڈونیشیا
اگست
شیخ رشید کا سیاسی ریٹائر منٹ کے متعلق بیان سامنے آگیا
🗓️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاست سے ریٹاٹرمنٹ کا
ستمبر
کینیڈا کے مسلم گھرانے پر حملہ کے سلسلہ میں اس ملک کے وزیر اعظم کا رد عمل
🗓️ 9 جون 2021سچ خبریں:کینیڈا کے شہرلندن اونٹاریو میں ایک مسلمان کنبے پر وحشیانہ حملے
جون
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شدت؛ لاپیڈ نے کنیسٹ چھوڑنے کی دی دھمکی
🗓️ 21 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے
فروری