افغانستان میں ایک بار پھر بم حملہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

افغانستان میں ایک بار پھر بم حملہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️

کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں آئے دن ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر دن بم دھماکوں اور حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہورہے ہیں اور اب تازہ تریں اطلاعات کے مطابق سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق بم کے ذریعے بس کو نشانہ بنانے کا واقعہ مغربی صوبے بادغیس میں پیش آیا، جس سے امریکی فوج کے افغانستان سے مکمل انخلا سے قبل کشیدگی میں اضافے کا خدشہ بڑھا ہے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا، تاہم بادغیس کے گورنر حسام الدین شمس نے طالبان پر بم نصب کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ طالبان کی جانب سے اس الزام پو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

صوبے کے ایک اور عہدیدار خداداد طیب نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کا نشانہ بننے کے بعد بس کھائی میں جاگری، خبر ایجنسی اے پی کے مطابق ریسکیو حکام تاحال کھائی میں لاشیں تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں اکثر بم سرکاری و فوجی قافلوں کو ہدف بنانے کے لیے نصب کیے جاتے ہیں لیکن بعض اوقات عام شہری بھی ان کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے سرکاری فورسز اور طالبان دونوں سے کئی بار شہریوں کی حفاظت کے لیے احتیاط برتنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے کہا کہ رواں سال کے پہلے تین ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک ہزار 783 شہری ہلاک یا زخمی ہوئے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ہے، رواں ہفتے کابل میں مسافر بسوں کو تواتر سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کشیدہ تعلقات

?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:سیاسی صورتحال کے ماہرین اور مبصرین کا خیال ہے کہ ریاض

ٹرمپ کو چینی اثر و رسوخ کا خوف

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: طویل کشمکش کے بعد، ارجنٹائن کے پارلیمانی وسط المدتی انتخابات 26

انتخابات کی حتمی تاریخ نہ دینے کی ’تکنیکی وجوہات‘ ہیں، عہدیدار الیکشن کمیشن

?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لیے

ٹرمپ اور ملکوں کی لالچ

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامراجی رجحانات

پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت دو گنا ہو چکی ہے

?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر

پاکستان ایران تعلقات میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار 

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے جمعرات کو

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر

خطے کی تازہ صورتحال پر امریکی ذرائع ابلاغ کا ردعمل

?️ 8 جون 2026سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے خطے میں گزشتہ گھنٹوں کے دوران پیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے