?️
قاہرہ (سچ خبریں) مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 24 رہنماؤں کو اس وقت کے آرمی چیف عبدالفتاح السیسی کے خلاف فوجی بغاوت کرنے کے الزام میں پھانسی کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصر کی عدالت نے جمعرات کے روز اخوان المسلمین کے ان رہنماوں اور اراکین کو اس وقت کے آرمی چیف عبدالفتاح السیسی کے خلاف فوجی کودتا کرنے کے الزام میں پھانسی کی سزا کا حکم دیا ہے۔
مصر میں حکومت مخالفین کا ماننا ہے کہ عبد الفتاح السیسی کی حکومت سے وابستہ عدالتوں نے گزشتہ برسوں کے دوران بے بنیاد اور جھوٹے مقدموں کے تحت اخوان المسلمین کے کئی رہنماوں اور اراکین کو بڑی بڑی سزائیں سنائی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پورٹ سیعد (Port Said) کی عدالت نے اگست 2015 میں محمد بدیع، محمد البلتاجی اور صفوت الحجازی اور اخوان المسلمین کے دیگر 16 افراد کو 25 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ دیگر 76 ملزموں کو ان کی عدم موجودگی میں عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں۔
عبد الفتاح السیسی نے 2013 میں ایک فوجی کودتا کے ذریعے مصر کے صدر محمد مرسی کو اقتدار سے برطرف کر کے حکومت پر قضہ کیا تھا۔ اقتدار پر قابض ہونے سے پہلے عبد الفتاح السیسی مصر کے وزیر دفاع تھے۔
مصر کے اعلی حکام نے 2013 میں اخوان المسلمین کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
شہید سلیمانی نے سامراج اور صیہونیت کے خلاف جنگ لڑی
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: لبنان میں فلسطین کی آزادی کے لیے پاپولر فرنٹ
جنوری
روس کا ٹرمپ کی مجوزہ امن کونسل کے ابتدائی اجلاس میں شرکت سے انکار
?️ 12 فروری 2026روس کا ٹرمپ کی مجوزہ امن کونسل کے ابتدائی اجلاس میں شرکت
فروری
شہر ریاض اور جدہ سیلاب میں ڈوبے
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: سوشل میڈیا صارفین نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں
دسمبر
عالمی براداری نے مقبوضہ کشمیر کے لیے کیا کیا ہے؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے
اگست
مودی شکست خوردہ وزیراعظم، اب صرف دھمکیاں دے سکتا ہے۔ وزیراطلاعات
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے
مئی
آئرن ڈرون یا نفسیاتی سایہ؟ دفاعی ناکامی کے بعد اسرائیل کا لیزر سسٹم متعارف
?️ 31 دسمبر 2025 آئرن ڈرون یا نفسیاتی سایہ؟ دفاعی ناکامی کے بعد اسرائیل کا
دسمبر
شام میں قیمتوں میں اضافہ اور روٹی کی شدید قلت
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:الجولانی کے معاشی حالات بہتر بنانے کے وعدوں کے باوجود،
فروری
پیرکو افغانستان کے پڑوسیوں کا ابتدائی اجلاس
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: تاجکستان، ایران، روس، چین، بھارت، ازبکستان، کرغزستان، ترکمانستان اور قازقستان
مئی