?️
سچ خبریں:معلوماتی ذرائع نے شام میں امریکی فوجی نقل و حرکت اور اس ملک کے تیل و گیس کے ذخائر پر قبضے کے منصوبوں کا انکشاف کیا ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ شام کے جغرافیائی نقشے پر ایک فوجی مثلث تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، حالیہ واقعات کے بعد پینٹاگون شام کے شمال مشرقی علاقے میں الحسکہ سے دیر الزور تک اور الرقہ کے علاقے میں اپنی فوجی موجودگی کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکی فوجی تحرکات 9 اہم فوجی اڈوں کے ذریعے کیے جا رہے ہیں، جہاں امریکی فوجی دستے تعینات ہیں، انہیں 20 کارگو طیاروں اور درجنوں جنگی سازوسامان سے لیس ٹرکوں کے ذریعے تقویت پہنچائی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکہ شام میں ایک فوجی جغرافیائی علاقہ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو مکمل طور پر امریکی فوج کے کنٹرول میں ہوگا اور جہاں شام کے 60 فیصد تیل اور گیس کے ذخائر واقع ہیں۔
مزید پڑھیں:مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے کی صورتحال
یہ کنٹرول طاقت اور فائر پاور کے ذریعے حاصل کیا جائے گا، حالیہ واقعات کے بعد امریکہ نے شام میں اپنی فوجی موجودگی کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ترکی کا شمالی عراق میں ممنوعہ ہتھیار وں کا استعمال
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینئر رکن نے شمالی عراق
نومبر
صدرمملکت نے پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کی خدمات کو سراہا
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی کی ترقی
مئی
انڈیا نے بھی یوکرینی صدر سے منھ پھیر لیا
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:ہندوستان کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ
جون
حج سعودیوں کی ملکیت نہیں جو شامی عازمین کو بھیجنے سے روکیں: دمشق
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: شام کے وزیر اوقاف عبدالستار السید نے کہا کہ سعودی
مئی
شیخ نعیم قاسم کی کل کی تقریر کا سب سے مختلف نکتہ
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے اخبار "البناء” نے شیخ نعیم قاسم کے سعودی
ستمبر
کُرم میں ہر حال میں امن یقینی بنایا جائے گا، دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، بیرسٹر سیف
?️ 5 جنوری 2025 پشاور: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے واضح کیا کہ گرینڈ
جنوری
اختر مینگل ریڈ زون میں دھرنا دینے پر بضد ہیں لیکن ان کو اجازت نہیں دیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت
?️ 5 اپریل 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی
اپریل
غزہ کے حالات ناگفتہ بہ
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ
اکتوبر