?️
غزہ (سچ خبریں) عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی دانشور نزار بنات کے قتل کے بعد جہاں فلسطین بھر میں شدید احتجاج جاری ہیں وہیں اب حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح و تبدیلی نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ سے استعفیٰ دینے اور آنے والے انتخابات تک مجلس قانون ساز کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق حماس کے پارلیمانی بورڈ کے جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی دانشور نزار بنات کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نزار بنات کے قتل کے بعد ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ثابت ہوگیا ہے کہ انہیں گرفتاری کے بعد بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے، اس مجرمانہ واقعے کے بعد محمد اشتیہ کو وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہنے کا کوئی حق نہیں، قوم کسی صورت میں رام اللہ اتھارٹی کے نام نہاد سیکیورٹی اداروں کا یہ دعویٰ نہیں مانے گی کہ بنات طبیعی موت سے فوت ہوئے ہیں۔
پارلیمانی بلاک نے کہا کہ نزار بنات کا تشدد کے ذریعے قتل فلسطینی اتھارٹی کے چہرے پر بدنما داغ ہے، اس واقعے نےثابت کردیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی تنقید کرنے والے کسی بھی فلسطینی شہری کو ہمیشہ کے لیے خاموش کرنے کی خاطر اس طرح کے مجرمانہ ہتھکنڈوں کے استعمال کی ظالمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نزار بنات کو قتل کرکے فلسطینی قوانین، اخلاقیات اور انسانی اصولوں کا جنازہ نکالا گیا۔
مشہور خبریں۔
آزاد کشمیر الیکشن کے لئے پی ٹی آئی اپنے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیراسمبلی
مئی
پشاور ہائی کورٹ نے مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر کالعدم قرار دے دی
?️ 7 نومبر 2022پشاور:(سچی خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے
نومبر
عمان میں امام بارگاہ پر حملہ کرنے والے کون لوگ تھے؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: عمان میں پاکستان کے سفیر عمران علی نے دعویٰ کیا
جولائی
یوم یکجہتی کشمیر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام
?️ 5 فروری 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر
فروری
امریکہ نے داعش کے دہشت گردوں کو شام سے یوکرین بھیجا
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ کے مقامی ذرائع نے
مارچ
کامیڈین اداکار عمر شریف کی شادیوں کی داستان
?️ 18 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) ٹی وی اور اسٹیج شو کی دنیا پر راج
اپریل
مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کی واپسی پر شاندار استقبال میں چیلنجز کا سامنا
?️ 18 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر
ستمبر
جنرل سلیمانی کا قتل امریکی غلطی:کوئنسی تھنک ٹینک
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں جنرل سلیمانی اور المہندس کی شہادت صرف عراق
ستمبر