?️
نائجیریا (سچ خبریں) غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی ایک عدالت نے منگل کے روز نائجیریا کی اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے سربراہ اور شیعہ عالم دین ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ زینہ ابراہیم کو بری کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ہے جو دونوں سنہ 2015 سے جیل میں بند تھے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا نے خبر دی ہے کہ نائجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کو زخمی حالت میں اہلیہ سمیت 6 سال قید کی صعوبتیں اٹھانے کے بعد تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے تحریک اسلامی نائجیریا کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ نائجیریا کی عدالت نے شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو تمام الزامات سے بری کر دیا ہے جس کے بعد اب انہیں عنقریب آزاد کر دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق شیخ زکزاکی کو آج صبح سخت سکیورٹی میں کادونا کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پہلے ان کی اہلیہ اور پھر انہیں بھی عائد کئے جانے والے آٹھوں الزامات سے بری قرار دے دیا گیا۔
اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یہ فیصلہ، حکومتی آزار و اذیت کے مقابلے میں نائجیرین مزاحمتی محاذ کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں شیخ زکزاکی کی بیٹی سہیلا زکزاکی کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا تھا کہ طبی غفلت کے باعث ان کے والدین کی صحت انتہائی خراب ہے جبکہ وہ دونوں (6 سال قبل) اپنی گرفتاری کے وقت سے زخمی ہیں۔
یاد رہے کہ دسمبر 2015ء میں نائجیرین فوج نے زاریا شہر میں واقع حسینہ بقیة اللہ پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کر کے ہزاروں مسلمانوں کو ہلاک و زخمی کر دینے کے ساتھ ساتھ شيخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا۔
مشہور خبریں۔
داسو واقعہ میں دہشت گردی کا پہلو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: فواد چوہدری
?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے داسو واقعے
جولائی
اب ہم مہنگی بجلی کے متحمل نہیں ہو سکتے، وزیراعظم
?️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
دسمبر
کیا ایلون مسک ٹرمپ کی ٹیم کو چھوڑیں گے ؟
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: Tesla اور SpaceX کے سی ای او ایلون مسک، جو
اپریل
صیہونیوں کی لبنان میں جنگ بندی کے لیے ناقابل قبول شرائط کی تفصیلات
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے صیہونی حکومت کی غیر
نومبر
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے عمران خان پر مقدمات کا نوٹس لے لیا
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے عمران خان پر مقدمات کا
مارچ
شنیرا کس کو سپورٹ کریں گی؟
?️ 9 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان
نومبر
پارٹی تیار رہے سڑکوں پر آنے کا اعلان جلد کریں گے، عمران خان
?️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم
ستمبر
لیکوڈ پارٹی کیا کرنا چاہتی ہے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:حزب اختلاف کے اتحاد کے سربراہ یائر لاپیڈ کی موجودگی میں
اگست