?️
ماسکو (سچ خبریں) پاکستان اور روس کے مابین کافی عرصے کے بعد نئے تعلقات کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو دونوں ممالک کے مابین ایک نئی روشنی کی امید لے کر آیا ہے اور روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے گذشتہ ہفتے پاکستان کا ایک اہم دورہ کیا، یہ دورہ نو برسوں کے بعد دونوں ممالک کے مابین ہوا، لاوروف نے روسی وزیر خارجہ کی حیثیت سے اکتوبر 2012 میں اسلام آباد کا سفر کیا۔
سینئر پاکستانی سیاسی – فوجی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران، روسی وزیر خارجہ نے صدر ولادیمیر پوتن کا اہم پیغام پہنچایا جس میں کہا گیا تھا کہ ماسکو، اسلام آباد کے ساتھ غیر مشروط تعلقات کے لیئے تیار ہے۔
ایک سینئر پاکستانی سفارتکار، جس نے پاکستانی عہدیداروں اور لاوروف کی ملاقات میں شرکت کی ، ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ روسی وزیر خارجہ نے پوتن کا ایک اہم پیغام پہنچایا ہے، جو پیغام روسی صدر کی جانب سے پاکستان کے لیئے وائٹ چیک پر دستخط کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔
سفارتکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید کہا کہ پوتن نے پاکستانی عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ روس پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے اور اس ملک کی کسی بھی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے۔
لاوروف نے اس پیغام کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک دستخط شدہ سفید چیک ہے، جس کا مطلب ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں پائپ لائن، معاشی، دفاعی اور فوجی راہداری کی تعمیر سمیت دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور روس پہلے ہی شمال جنوب گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کر چکے ہیں، 2015 میں، دونوں فریقوں نے کراچی سے لاہور تک پائپ لائن بنانے پر اتفاق کیا، اس منصوبے پر 2 ارب ڈالر لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر امریکی پابندیوں کے نتائج کی وجہ سے شمال جنوب پائپ لائن منصوبے پر کام کرنا ممکن نہیں ہے، لیکن سرگئی لاوروف کے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران، دونوں ممالک ایک نئے ڈھانچے پر کام کرنے کے لیئے راضی ہوگئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ روس پاکستان کی اسٹیل انڈسٹری کو بحال کرنے کا بھی خواہشمند ہے، جس کی بنیاد سابق سوویت یونین میں رکھی گئی تھی، اسی طرح ماسکو بھی پن بجلی منصوبوں میں دلچسپی لے رہا ہے، عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ روس پاکستان کے مختلف حصوں میں 8 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔
اطلاعات کے مطابق، روسی فیڈریشن کے وزیر برائے امور خارجہ نے 7 اپریل کو اپنے سرکاری دورے کے دوران کہا تھا کہ ماسکو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلام آباد کی صلاحیتوں سے مطمئن ہے اور ہم پاکستان کی جنگی اور دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اس بات پر زور دیا کہ روس کے ساتھ ملک کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور اسلام آباد ماسکو کی توانائی کے منصوبوں، خصوصا لاہور سے کراچی تک شمال جنوب گیس پائپ لائن کی تعمیر کے ساتھ ساتھ وسائل کی جدید کاری میں بھی حصہ لینے کی حمایت کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
’عدالتی اصلاحات بل‘ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے، عمران خان
?️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مارچ
صیہونیوں کی حماس کے خلاف متعدد ممالک سے اپیل
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ
مئی
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست تجارت بحال
?️ 2 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال نومبر میں دونوں ممالک کے درمیان
مارچ
حکومت آئی پی پیزسے متعلق حقیقی اقدامات نہیں کررہی،مفتاح اسماعیل
?️ 23 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا
ستمبر
پی ٹی آئی کا قافلہ زیرو پوائنٹ پہنچ گیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ
?️ 26 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا سے آنے والا پاکستان تحریک انصاف کا
نومبر
غزہ میں حماس کی مہلک کمین گاہوں کی نئی حکمت عملی، اسرائیلی فوج پر کاری ضربیں
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:القسام بٹالین نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے خلاف مہلک
اپریل
ٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے: شہبازشریف
?️ 27 ستمبر 2025نیوجرسی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ
ستمبر
زائرین کیلئے کوئٹہ سے ایران اور عراق براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی، وزیر دفاع
?️ 5 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اگست