امریکہ میں ایک خطرناک شخص کو متعدد ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا

امریکہ میں ایک خطرناک شخص کو متعدد ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی شہر کولوراڈو میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ایک شخص متعدد ہتھیار  لے کر کوئی بڑی خطرناک کاروائی کرنے جارہا تھا تاہم ایک شخص نے جیسے ہی اسے دیکھا تو فوری طور پر پولیس کو خبر دی جس کے بعد اسے ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر کولوراڈو کی ایک دکان کے پاس ایک شخص کو سیمیومیٹک رائفل، شاٹ گن اور چار ہینڈگنز کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے رائفل، شاٹ گن اور چار ہینڈگنز کے ساتھ ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

اٹلانٹا پولیس نے ملزم کی شناخت 22 سالہ ریکو مارلے کے نام سے کی ہے، یہ واقعہ تقریبا دوپہر 1:30 بجے پیش آیا جب ایک شخص نے مارلی کو پبلیوکس گروسری اسٹور کے باتھ روم میں ہتھیاروں سمیت داخل ہوتے ہوئے دیکھا اور اس نے فوراً پولیس کو اطلاع کردی، جب مشتبہ شخص باتھ روم سے باہر آیا تو اسے فوراً گرفتار کرلیا گیا۔

حکام نے بتایا ہے کہ گریڈی میموریل ہسپتال کی ہنگامی خدمات مارلے کی دماغی صحت کی جانچ کررہی ہیں۔

گروسری اسٹور کے مالک نے واقعے کے بارے میں ایک بیان میں کہا کہ اپنے آس پاس لوگوں کی حفاظت ہماری ترجیح ہے، ہم آج اٹلانٹک اسٹیشن اسٹور میں پیش آنے والے ایک واقعہ پرسیکورٹ اداروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، ہم شکر گزار ہیں کہ کوئی چوٹ نہیں آئی اور سبھی محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ 2 دن قبل کولوراڈو میں ہی ایک سپر اسٹور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب امریکہ کی ریاست کولوراڈو کی ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد کی ہلاکت کے بعد جو بائیڈن نے قومی سطح پر مہلک ہتھیاروں پر پابندی لگانے پر زور دیا ہے، فائرنگ کے اس واقعے میں پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

منگل کو وائٹ ہاؤس میں خطاب میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ میں زندگیاں بچانے کے لیے اس عقل مندی کا مظاہرہ کرنے میں ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں کرنا چاہتا۔

بائیڈن نے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کے اراکین پر اس بابت ایکشن لینے پر بھی زور دیا تھا، بائیڈن نے کہا کہ ہم مہلک ہتھیاروں اور ان میں استعمال ہونے والے مواد پر پابندی لگا سکتے ہیں۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ اُنہوں نے 1994 میں بھی اس نوعیت کی پابندی لگانے کی قانون سازی پر کام کیا تھا جب وہ سینیٹ جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین تھے۔ تاہم اُن کے بقول 10 سال بعد اسے ختم کر دیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ایک ٹرانس اٹلانٹک ڈیل کے سائے؛ تجارتی معاہدہ یا سیاسی شو؟

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: جہاں برطانوی حکومت کے اہلکار امریکہ کے ساتھ حالیہ تجارتی

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب بری

?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اداروں کو

پنسلوانیا ہوائی اڈے پر سامان میں بم ہونے کے الزام میں ایک امریکی شہری گرفتار

?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی پولیس نے اس ملک کے ایک شہری کو پنسلوانیا کے

ایران، روس اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر امریکہ کی تشویش

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے ایران، چین اور روس

یمن جنگ میں ریاض کی غلط فہمیاں اور علاقائی حیثیت کے لیے سعودی عرب کا ناقابل واپسی راستہ

?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:یمن جنگ میں شکست کی تلافی کے لیے سعودی عرب کے

4 ملین برطانوی بچے بھوک کا شکار

?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:انگلینڈ کی ایک غیر سرکاری تنظیم کے سروے کے مطابق اس

حماس کا فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر ملائیشیا کے خلاف کاروائی پر اظہار افسوس

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:حماس نے کوالالمپور حکام کی جانب سے صیہونی کھلاڑیوں کو ویزے

خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ پاکستان

?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے کہا ہے کہ خطے میں سکیورٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے