87 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد خضر عدنان کی صیہونی جیل میں شہادت

عدنان

🗓️

سچ خبریں:صہیونی جیل میں قید فلسطینی قیدی خضر عدنان 87 روزہ بھوک ہڑتال کے بعد شہید ہو گئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے 87 روزہ بھوک ہڑتال کے بعد عدنان کی شہادت کا اعلان کیا،اس افسوسناک خبر کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے اسرائیلی قابض حکومت پر شیخ خضر عدنان کے پہلے سے سوچے سمجھے قتل کا الزام عائد کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے فلسطینی قیدی اور اسلامی جہاد تحریک کے سینیئر رکن خضر عدنان نے مسلسل 81ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھی جس کے بعد فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے ان کی بگڑتی ہوئی حالت سے خبردار کیا تھا، تاہم صیہونی حکام پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 44 سالہ خضر عدنان نے قابض فورسز کے ہاتھوں اپنی من مانی گرفتاری کے خلاف اور اپنی بگڑتی ہوئی جسمانی حالت کے باوجود احتجاجاً بھوک ہڑتال کی،محجۃ القدس فلسطینی انسٹی ٹیوٹ کے میڈیا ترجمان تامر الزعانین نے اس سلسلے میں خبردار کیا کہ خضر عدنان کی جسمانی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور وہ اس وقت پانی پینے سے بھی انکار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ خضر عدنان کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد قابض حکومت کے حکام نے ان کے اہل خانہ کو ان کی صحت کے بارے میں وضاحت فراہم کرنے سے انکار کردیا،درایں اثنا فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے گزشتہ بدھ کو ایک بیان میں کہاتھا کہ اسرائیلی پراسیکیوٹر کے دفتر نے خضر عدنان کے خلاف 4 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کلب کے سربراہ قدورہ فارس نے اس بات پر زور دیا کہ قابض حکومت خضر عدنان کی بھوک ہڑتال کو نظر انداز کرتے ہوئے اور ان کی آزادی کی درخواست پر کوئی ردعمل ظاہر نہ کرکے انہیں قتل کیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عدنان کی گرفتاری جاری رکھنا انہیں قتل کرنے کی کوشش ہے اور مزاحمتی تحریک اس سلسلے میں خاموش نہیں رہے گی نیز خضر عدنان کو تنہا نہیں چھوڑے گی، کیونکہ وہ فلسطین کے تمام لوگوں کی طرف سے لڑ رہے ہیں۔

بیان میں فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیوں نے قابض حکومت اور اس کی فسطائی جیل تنظیم کو خضر عدنان کی جان لینے کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا اور تمام انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض دشمن کی غاصبانہ کارروائیوں اور جرائم کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مشہور خبریں۔

تحریک انصاف اور جے یو آئی کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

🗓️ 6 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف اور جے یو آئی کا پارلیمنٹ

یمن جنگ کا اصلی مجرم

🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کے ایک اخبار نے اس ملک کے خلاف جاری جارحیت

تقسیم کار کمپنیوں کا بجلی تقریباً 2 روپےفی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع

🗓️ 2 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کے الیکٹرک سمیت تقسیم کار کمپنوں نے نیشنل

جنیوا کانفرنس کے موقع پر اسحٰق ڈار کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات متوقع

🗓️ 8 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی

لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت مقرر

🗓️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کیخلاف

اردن میں اخوان المسلمین پر پابندی کے اسباب

🗓️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: اردن کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اخوان

رواں مالی سال کے دوسری ششماہی میں درآمدات میں اضافہ

🗓️ 26 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں پابندیوں

دیگ سے زیادہ چمچہ گرم

🗓️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:تل ابیب کا سفر کرنے والے بحرینی وزیر نے صہیونیوں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے