?️
سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دعویٰ کیا ہے کہ آٹھ امریکی جنگی جہازوں، ایک آبدوز اور 1200 میزائلوں نے ان کے ملک کو نشانہ بنایا ہوا ہے، جس سے لاطینی امریکا ایک صدی میں اپنے سب سے بڑے خطرے کا سامنا کر رہا ہے۔
مقامی وقت کے مطابق منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جس میں وینزویلا کی فوجی اور سول حکام کے ساتھ ساتھ مقامی اور غیر ملکی صحافی بھی موجود تھے، صدر مادورو نے کہا کہ ملک کو کبھی نہ دیکھے گئے حالات کا سامنا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وینزویلا امن پسند قوم ہے لیکن کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب واشنگٹن اور کراکس کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے نام پر تین جنگی جہازوں اور چار ہزار سے زائد بحری فوجیوں کو وینزویلا کے ساحلی علاقوں میں تعینات کیا ہے۔
ایک امریکی ذرائع نے منگل کو فرانس پریس ایجنسی کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیریبین کے پانیوں میں دو اضافی جنگی جہاز بھیجنے کے ارادے رکھتے ہیں۔
امریکی جنگی جہازوں کی تعیناتی کے جواب میں، وینزویلا کی حکومت نے اپنے جنگی جہازوں اور ڈرونز کو ساحلی گشتزنی کے لیے بھیجا ہے۔
واشنگٹن نے حال ہی میں منشیات کے مبینہ مقدمات میں صدر مادورو کی گرفتاری کے انعام کو دوگنا کر کے 50 ملین ڈالر کر دیا ہے۔ امریکہ، صدر مادورو اور ان کے نائب دیوسدادو کیبلو پر منشیات کی اسمگلنگ اور ‘ڈی لاس سولس’ کارٹل کی قیادت کرنے کا الزام لگاتا ہے، جسے واشنگٹن نے ایک دہشت گرد گروہ قرار دیا ہے۔
صدر مادورو نے امریکا پر حکومت کو تبدیل کرنے کی کوششوں کا الزام لگاتے ہوئے، ہزاروں نیم فوجیوں کو بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس ہفتے کہا کہ وہ امریکی "خطرات” کے جواب میں پورے وینزویلا میں ساڑھے چار لاکھ ملیشیا تعینات کریں گے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اسرائیل کا خاتمہ قریب ہے:صیہونی اخبار
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی ماہر نے اسرائیل کو گزشتہ ایک دہائی کے دوران
نومبر
بغیراجازت ورکرز کنونشن کرنے پر جاوید ہاشمی کے داماد، نواسوں سمیت 36 افراد کیخلاف مقدمہ
?️ 26 جنوری 2024ملتان : (سچ خبریں)ملتان میں جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر ورکرز
جنوری
ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ کا بطور ڈراما نگار کیریئر کا آغاز
?️ 29 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حالات حاضرہ کے ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ
نومبر
طالبان وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے تیارنہیں
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزارت خارجہ کے ترجمان حافظ ضیا تکل
مارچ
یمن کے خلاف اسرائیل کے 3 بڑے چیلنجز
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے یمنی میزائلوں اور ڈرونز کے خطرے سے
دسمبر
نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو عام کیا جانا وقت کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے
ستمبر
میں مناظرہ ہار گیا: جو بائیڈن
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس
جولائی
ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے