?️
سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ منگل کی صبح سے کم از کم 500 صہیونی آباد کاروں نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔
العہد نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ منگل کی صبح سے کم از کم 500 صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے، دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی ربی یہودا گلک نے صیہونیوں کے ایک گروہ کے ساتھ مل کر مسجد الاقصی پر حملہ کیا۔ اس حملے میں انہوں نے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں سے باب الرحمہ کے اطراف میں بجن بھی بجایا جس کی تصاویر بھی شائع ہوئی ہیں۔
واضح رہے صیہونی حکومت کی پولیس نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ کے اندر سے زیتون اتارنے سے روک دیا، دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے نابلس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مجاہد امید طبیلہ کو رہا کر دیا جنہیں چند روز قبل فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے نابلس میں فلسطینی ایک اور مجاہد مصعب اشتیہ کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔
در ایں اثنا فلسطینی ذرائع نے صیہونی حکومت کی جیل میں کینسر کے مرض میں مبتلا فلسطینی قیدی ناصر ابو حامد کی خطرناک جسمانی حالت کی اطلاع دی ہے جبکہ متعدد فلسطینی گروپوں نے بیانات جاری کر کے اس قیدی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاک امریکہ انسداد دہشتگردی مذاکرات، بی ایل اے، داعش اور ٹی ٹی پی پر اظہار تشویش
?️ 12 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ
اگست
پی آئی اے نے 22 سالوں کے بعد عرب اسلامی ممالک کے لئے پرواز کا آغاز کیا
?️ 19 ستمبر 2021دمشق (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی
ستمبر
اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کر دیا
?️ 15 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے
فروری
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کیساتھ عید منائی
?️ 7 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عیدالاضحیٰ کے موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل
جون
عراقی سیکورٹی سروس نے داعش کی مالی معاونت کرنے والے اہم نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: عراقی قومی انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے پیر کے روز ایک
ستمبر
افسوس ہے اکثر اداکار فلسطین کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہے، گوہر رشید
?️ 1 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اداکار گوہر رشید نے اسرائیل ۔
نومبر
مزاحمتی تحریک مضبوط ترین اور صیہونی حکومت بدترین حالت میں ہے:حسن نصراللہ
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے ایرانی وزیر خارجہ کے
اپریل
اردنی بادشاہ کے بھائی شاہزادہ ہونے سے دستبرار
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ کے سوتیلے بھائی حمزہ بن الحسین کا کہنا
اپریل