?️
سچ خبریں:یمن اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے قیدیوں کے تبادلے میں 306 یمنی قیدی رہائی کے بعد صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں داخل ہوئے۔
المسیرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر مبنی ہونے والے حالیہ معاہدے کے مطابق 306 یمنی قیدی رہائی کے بعد صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں داخل ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق یمن اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے دن، جس کے دوران کل 706 یمنی قیدیوں کو رہا کیا جانا ہے،306 قیدی صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں داخل ہوئے جہاں عوام اور حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 250 یمنی قیدی سعودی جیلوں سے رہا ہونے کے بعد صنعا کے ہوائی اڈے میں داخل ہوئے،سعودی عرب اور یمن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا موجودہ عمل کل اتوار کو ختم ہونے والا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ریاض اور صنعاء کے حکام نے حال ہی میں جنگ بندی کے قیام اور یمن کی ناکہ بندی کے خاتمے کے حوالے سے تعمیری ماحول میں بات چیت کی جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ طویل جنگ بندی کا امکان پایا جاتا ہے، تاہم ابھی تک اس سلسلہ میں کسی بھی فریق نے تفصیلات بیان نہیں کی ہیں۔


مشہور خبریں۔
سندھ ہائی کورٹ کا کے ڈی اے کو مجاہد کالونی میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کا حکم
?️ 4 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) عدالت عالیہ سندھ نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے
جنوری
سعودی حکومت نے 2022 کا بجٹ غلط حساب کتاب کی بنیاد پر بند کر دیا
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ایک برطانوی میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
جنوری
سیلاب متاثرین کیلئے تمام امدادی اشیا ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، مریم اورنگزیب
?️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے
ستمبر
عرب لیگ میں شام کی واپسی کیسے ہوئی؟
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ میں شام کی نشست پر بشار الاسد کی جائز
مئی
باب المندب میں صیہونیوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: منگل کی صبح خبری ذرائع نے جنوبی یمن کے آبنائے
دسمبر
دنیا ہم سے نفرت کرتی ہے: صیہونی تجزیہ کار
?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: بن کاسبیت نے غزہ پٹی کے خلاف صیہونیستی ریجیم کی
ستمبر
بعض بااثر ممالک نے ہمیں ایران کے خلاف ووٹ دینے کا کہا لیکن ہم نے صاف انکار کردیا۔ اسحاق ڈار
?️ 16 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے
جون
صہیونی منصوبہ گریٹر اسرائیل کا مستقبل؛ مشرقِ وسطیٰ میں نئے چیلنجز اور عالمی تبدیلیاں
?️ 24 اگست 2025صہیونی منصوبہ گریٹر اسرائیل کا مستقبل؛ مشرقِ وسطیٰ میں نئے چیلنجز اور
اگست