2022 کے کام کے پہلے دن امریکہ اور دنیا میں لاکھوں مسافر پریشان

مسافر

🗓️

سچ خبریں:امریکی اور عالمی ایئر لائنز کے لاکھوں مسافر نئے سال 2022 کے کام کے پہلے دن امریکی اور بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں جہاں اومیکرون کورونا وائرس کی وجہ سے ہونےوالے واقعات میں اضافے کے باعث پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق بحر اوقیانوس کے موسم سرما کے طوفان اور کورونا وائرس کے پھیلنے نے نئے سال کی تعطیلات کے بعد کام پر واپس جانے کا ارادہ کرنے والے مسافروں کی حالت زار میں اضافہ کر دیا ہے۔

اخبار نےپیر کو مقامی وقت کے مطابق اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ عالمی پروازوں کو ٹریک کرنے والے فلائٹ ایور کے مطابق پیر کے وسط تک ریاستہائے متحدہ میں 2600 سے زیادہ پروازیں جبکہ دیگر ممالک میں 4100 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں نیز 8500 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جن میں سے 3100 امریکہ کی تھیں،امریکی ایئر لائنز نے منگل کو تقریباً 300 پروازیں منسوخ کر دیں۔

امریکی موسم کی پیشگوئی کے مطابق کولمبیا، شمالی ورجینیا اور وسطی میری لینڈ کو برفانی طوفان کا سامنا ہے اور پیر کے آخر تک ان علاقوں میں تقریباً 25 سینٹی میٹر تک برف پڑ جائے گی جبکہ پروازوں کی منسوخی اور تاخیر ان مسافروں کے لیے بھی ایک مسئلہ ہے جو سال کی چھٹیوں کے اختتام سے قبل گھر جانے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

صیہونی توپ خانے کا لبنانی سرحد پر حملہ

🗓️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نے منگل کی صبح ایک نئے حملے میں لبنانی

اسرائیل کہاں جا رہا ہے؟ اعلیٰ صہیونی عہدیدار کا اعتراف

🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک اعلیٰ صہیونی عہدیدار نے اس بات کا اعتراف کیا

امریکہ غزہ کو ایک آزاد زون میں تبدیل کر سکتا ہے : ٹرمپ

🗓️ 16 مئی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدر، صیونی مفادات کے تحت متعدد بار فلسطینیوں

شمالی غزہ میں فلسطینیوں اور جارحیت پسندوں کے درمیان شدید لڑائی

🗓️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: جبالیا کیمپ پر صیہونی فوج کے حملوں میں شدت آنے

لاہور نے آلودگی میں دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

🗓️ 2 نومبر 2021پنجاب (سچ خبریں) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو دنیا کا سب

قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کی تازی ترین صورتحال

🗓️ 24 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نیوز چینل نے ایک تفصیلی

کیا حماس اسرائیل کو شکست دے دے گی؟ صہیونی میڈیا کی زبانی

🗓️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے غزہ کی پٹی کی صورت حال کا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

🗓️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے