?️
سچ خبریں: یدیعوت آحارانوت کی عبرانی زبان کی رپورٹ کے مطابق، ایک 16 سالہ اوکرینی لڑکی نے ترقی اور بہتر زندگی کے خواب لیے اسرائیل ہجرت کی، لیکن دس سال بعد وہ تل ابیب کی گلیوں میں شدید نشے کی عادی اور جسم فروشی کرتی ہوئی پائی گئی۔
لیزا، جو اب تک جدوجہد کر رہی ہے، چار بجے صبح اٹھتی ہے اور ایک کچن میں مسلسل دس گھنٹے کام کرتی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میں چھ سال پہلے تک دس سال تک تل ابیب کی سڑکوں پر کارڈ بورڈ پر سوتی تھی۔ 16 سال کی عمر میں اوکرین سے اسرائیل آنے کا فیصلہ ایک لمبا اور دشوار سفر تھا۔
لیزا کے پاس اوکرین میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے صرف چھ ماہ باقی تھے کہ انہیں سوویت یونین سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو اسرائیل لانے والے پروجیکٹ نیلے کے تحت منتقل کر دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مجھے 16 سال کی عمر میں اسکول چھوڑنے، اپنے خاندان کو پیچھے چھوڑنے اور اسرائیل آنے پر راضی کر لیا۔
لیزا اور دیگر نوجوانوں کو گروپوں میں تقسیم کر کے مختلف ہاسٹلوں میں بھیج دیا گیا۔ انہیں شمالی اسرائیل کے ایک ہاسٹل میں رکھا گیا جہاں انہوں نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کی تعلیم مکمل کی۔ لیکن بعد میں انہیں ویٹر کا کام کرنا پڑا۔ کمپیوٹر کی تربیت حاصل کر کے انہوں نے وزارت دفاع میں نوکری کی کوشش کی، لیکن دفتر بند ہونے کے بعد وہ دوبارہ ویٹنگ کی نوکری پر آ گئیں۔
یہیں سے ان کا نشے کا سفر شروع ہوا کہ میں نے الکوحل، حشیش اور ہیلو سی نوجن ادویات سب کچھ استعمال کیا۔ جلد ہی وہ گلیوں میں رہنے والی انجکشن زدہ ہاتھوں والی ایک نشئی بن گئیں۔
لیزا نے جنسی استحصال اور جسم فروشی کے تجربات بھی شیئر کیے، جس کی وجہ ان کے بقول یہ مہاجرت تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے اسرائیل میں دس سال صرف زندہ رہنے کی کوشش میں گزارے۔ میں ہر طرح سے پیسے کمانے کی کوشش کرتی، بھیک مانگتی، لوگوں کے پھینکے ہوئے کپڑے پہنتی، کھنڈرات میں سوتی اور ساحل کے پبلک باتھ رومز میں نہاتی تھی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری پر سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کی وجہ ؟
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:نیوز ذرائع نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ سعودی
ستمبر
I Went to a Couples Resort With My Mom And It Was Actually Super Chill
?️ 3 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
سوشل میڈیا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے: اردغان
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردغان نے ہفتے کی شام سوشل
دسمبر
کیا بہروز سبزواری نے پیسوں کی خاطر عمران خان پر شراب نوشی کا الزام لگایا؟
?️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ سینیئر اداکار
جون
متحدہ عرب امارات یمن میں دہشت گرد گروہوں کا بڑا اسپانسر
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی تھنک ٹینک ہانا عدن نے اپنے سیاسی حریفوں کو
دسمبر
میں اور فوج میدان جنگ نہیں چھوڑیں گے: یوکرائنی صدر
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے جاری کردہ تازہ ترین ویڈیو میں زور
فروری
شمالی لبنان کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کا سعودی منصوبہ
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب تیل کے ڈالروں کے ذریعہ اپنے اور واشنگٹن کے
مئی
عالمی معاشی جنگ شروع ہونے والی ہے:روس
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ
مئی