?️
سچ خبریں:روسی فوج کے ہاتھوں پکڑے گئے یوکرینی فوجی کا کہنا ہے کہ ڈچ اور امریکی یوکرین جنگ کی کمانڈ کر رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ روسی فوج کے ہاتھوں پکڑے جانے والے یوکرین کے ایک فوجی نے آر آئی اے نووستی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس نے امریکی اور ڈچ کمانڈروں کو تنازعات والے علاقوں میں کمانڈ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یوکرینی فوجی نے کہا کہ تنازعہ والے علاقوں میں غیر ملکی فوجیوں سے میرا سامنا ہوتا تھا جو میرے خیال میں ڈچ اور امریکی تھے جو براہ راست ہماری افواج کی کمانڈ کر رہے تھے بلکہ دراصل ہمارے ملک میں وہی لڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیا امریکہ یوکرین کی جنگ کو ایک بڑے دلدل میں دھکیل رہا ہے؟
ڈیوڈ نامی یوکرینی قیدی نے یہ بھی کہا کہ یوکرینی فوجیوں کو نیٹو کے رکن ممالک کی فوج کو پہچاننے کی تربیت دی جاتی ہے جبکہ اس جنگ میں میں نے اور میرے ساتھیوں نے اکثر نیٹو کے رکن ممالک کی فوج کو پہچانا ہے اور ان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
اس نے یوکرین میں غیر ملکی کمانڈروں اور فوجیوں کے متکبرانہ رویے کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ مغرور اور بدتمیز ہیں۔
یوکرینی قیدی کا کہنا تھا کہ ایک بار جب ہم کچھ غیر ملکی فوجیوں کے ساتھ ٹریننگ گراؤنڈ پر تھے، تو ہمیں ان کا انتظار کرنا پڑا کہ وہ پہلے اپنی تربیت مکمل کریں پھر ہم شروع کریں جب کہ وہ ہمارے بعد آئے تھے۔
یاد رہے کہ یوکرین کا یہ قیدی گزشتہ فروری کی 7 تاریخ کو یوکرین کی مسلح افواج میں داخل ہوا اور 3 مئی کو روسی افواج نے اسے پکڑ لیا۔
مشہور خبریں۔
مسرور بیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مقیم
?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: جیو نیوز سمیت پاکستانی میڈیا اداروں کی رپورٹس کے مطابق
اپریل
ترکی کے ساتھ بات چیت کی شرط مقبوضہ علاقوں سے انخلا ہے: دمشق
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: شامی حکومت کے امور خارجہ اور پناہ گزینوں کے وزیر
ستمبر
برطانوی خاتون پولیس آفیسر کو فلسطین کا نام لینا بھاری پڑ گیا
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:گذشتہ ہفتہ صہیونی جارحیت کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران
مئی
روس کا مغربی مفکرین کو امریکہ کے بارے میں اہم مشورہ
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک کے انتخابات کے
مئی
خیبرپختونخوا؛ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 358 افراد جاں بحق، 780 مکانات متاثر
?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور اچانک سیلاب کے
اگست
صیہونی قیدیوں کی اذیت کا اصل ذمہ دار کون؟ حماس کی زبانی
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے
اپریل
پارلیمنٹ کی نشستوں کی واپسی کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی جیت
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف نے پاکستان کی سپریم کورٹ کے فیصلے سے
جولائی
مصر کا صیہونیوں کو شدید انتباہ
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر نے صہیونی ریاست کے خطے میں جنگ کو پھیلانے
ستمبر