یوکرائن کے بحران پر سعودی عرب کا پہلا ردعمل

سعودی

🗓️

سچ خبریں:یوکرائن کے بحران پر سعودی حکومت نے اپنے پہلے سرکاری ردعمل میں کشیدگی میں کمی اور بحران کے سیاسی حل پر زور دیا۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے منگل کی رات اپنا ہفتہ وار اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے کی، جس میں پیداوار بڑھانے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ریاض کی جانب سے اوپیک معاہدے کی پاسداری پر زور دیا۔

یادرہے کہ سعودی وفد نے اتوار کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے بھی ملاقات کی، جس کے دوران ریاض نے تیل کی منڈیوں کے استحکام اور توازن کی خواہش کا اظہار کیا،سعودی کابینہ کے اجلاس میں یوکرائن کی صورتحال اور توانائی کی منڈیوں پر اس کے اثرات کا جائزہ لینا ایک اور موضوع تھا۔

اس حوالے سے سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے اطلاع دی کہ اس ملاقات میں تیل کی منڈی کو مستحکم کرنے کے لیے سعودی عرب کی خواہش اور OPEC Plus معاہدے سے وابستگی پر زور دیا گیا،رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے یوکرائن میں کشیدگی کی کمی اور اس ملک میں جاری بحران کے سیاسی حل پر بھی زور دیا،قابل ذکرہے کہ یوکرائن کے بحران پر سعودی عرب کا یہ پہلا سرکاری ردعمل ہے۔

 

مشہور خبریں۔

لبنان پر ہماری فضائی برتری کمزور ہو گئی ہے: صیہونی کمانڈر

🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریںاسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان پر

نوجوانوں کو تھانوں میں طلب کرنا ریاستی دہشت گردی ہے:کل جماعتی حریت کانفرنس

🗓️ 3 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر

Unconventional Workouts That Torch Fat And Sculpt Muscle

🗓️ 24 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little

امریکی پیدوار داعش کا عراق کو تحفہ

🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:عراق کے صدر عبداللطیف الرشید نے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری

محسن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیر نے کیا وصیت کی تھی

🗓️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر

گورنر اسٹیٹ بینک کی عالمی اداروں، سرمایہ کاروں کو بہتر معاشی منظرنامے پر بریفنگ

🗓️ 27 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر

ارکان قومی اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں کا بجٹ 87 ارب روپے تک بڑھانے کا فیصلہ

🗓️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)

وہ آنکھیں جنہیں میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی نظر آتی

🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں: 2017 میں فوجی کریک ڈاؤن کے بعد 730,000 سے زیادہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے