یوکرائنی جنگ کا جال مغرب والوں نے پھیلایا ہے؛ صہیونی میڈیا کا اعتراف

جنگ

?️

سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا کے مطابق یوکرائن میں جنگ کا جال مغرب نے پھیلایا  ہے اور مغرب کے نقطہ نظر سے اس جنگ میں نہ تو یوکرائنی کامیاب ہو رہے ہیں اور نہ ہی روسی۔

اسرائیلی اخبار ہیوم نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ یوکرائن پر روسی حملے سے پہلے کے ہفتوں میں بین الاقوامی میڈیا نے آنے والے حملے کے سلسلے میں مغربی انٹیلی جنس سروسز سے منسوب معلومات اور انکشافات کی بے مثال مقدار شائع کی، کئی ہفتوں سے میڈیا یہ نعرہ لگا رہا تھاکہ جنگ قریب ہے تاہم یہ نہیں معلوم کہ کب ہو گی۔

یہاں تک کہ ان میں سے کچھ ذرائع ابلاغ نے یہ اعلان کیا کہ حملہ اگلے چند دنوں میں ہو جائے گا، جب کہ دیگر نے اس کے رونما ہونے کی تاریخ اور وقت کا بھی اعلان کردیا،کالم لکھنے والے نے سوال کیا کہ مغربی حکومتیں انکشافات اور افواہوں کے اس بے تحاشہ حجم کا پیچھا کیوں کررہی ہیں؟ کیا یہ روس کے منصوبوں میں خلل ڈالنے کے لیے کثیر جہتی جنگ کا حصہ ہے؟، کیا یہ موجودہ جنگ کو روکنے کے لیے تیار کی گئی نفسیاتی جنگ جیسی کوئی چیز ہے؟ لیکن ایک اور امکان بھی ہے جو روس کی طرف امریکی اور یورپی اقدام پر ایک تنقیدی نقطہ نظر سے حاصل کیا جا سکتا ہے، یہ ایک ایسا اقدام تھا جس نے یوکرائن کو نشانہ بنایا، وہ ملک جس کی حمایت میں بائیڈن اور تمام یورپی رہنماؤں نے بات کی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

عراق میں امریکہ کی تباہی

?️ 23 جون 2023سچ خبریں:سیٹاو ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ

نیپال میں شدید سیاسی بحران، 6 ماہ کے دوران دوسری بار پارلیمان کو تحلیل کردیا گیا

?️ 23 مئی 2021کٹھمنڈو (سچ خبریں)  نیپال جو پہلے سے ہی کورونا وائرس کے بحران

مبینہ بیٹی چھپانے کا معاملہ، نااہلی کیس میں عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت

?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی کوکاغذات میں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹس، چیئرمین ایف بی آر کو طلب کرلیا

?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومتی فیصلے کی روشنی

ٹویٹر صارفین کی نجی معلومات تک امریکہ کی رسائی:ایلون مسک

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ٹویٹر کے مالک ایلون مسک فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے

حماس کا جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے میں مزاحمت کی بنیادی پوزیشن پر زور 

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کی تجویز کے

ظلم سے نجات کیلئے قوم کو آسلام اباد کی طرف کال کیلئے تیار رہنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

?️ 29 دسمبر 2024لوئر دیر: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا

صوبائی الیکشن پر بات چیت کا وقت گزر چکا ہے،فواد چوہدری

?️ 17 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے