?️
سچ خبریں: یورپی یونین کے نائب ایگزیکٹو جو اس وقت بیجنگ اور برسلز کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے شنگھائی میں ہیں، کا کہنا ہے کہ یورپ کا چین سے علیحدگی کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اسے تجارتی معاملے میں خود کو بچانا چاہیے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے نائب ایگزیکٹو والڈیس ڈومبروسکس نے کہا کہ یورپی یونین چین سے علیحدگی کا ارادہ نہیں رکھتی لیکن جب اس کی کشادگی اور کھلے دروازوں کا غلط استعمال کیا جائے تو اسے خود کو بچانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چین اور روس عالمی نظام کے لیے خطرہ ہیں: یورپی یونین
یورپی یونین کے نائب ایگزیکٹو کے یہ تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب دونوں فریق جغرافیائی سیاست اور تجارت پر بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یوکرین میں روس کی فوجی کاروائیوں کے بعد ماسکو کے ساتھ بیجنگ کے تعلقات اور یورپی یونین کی جانب سے دنیا کی دوسری بڑی معیشت (چین) پر کم انحصار کرنے کی کوششوں کی وجہ سے دونوں فریقوں کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔
ہفتے کے روز شنگھائی میں سالانہ بند سمٹ میں ایک تقریر میں، ڈومبروسکس نے کہا کہ اس بلاک کی چین کے ساتھ گزشتہ سال ریکارڈ تجارت ہوئی لیکن یہ بہت غیر متوازن ہے ۔
چین کے شہر شنگھائی میں سالانہ اقتصادی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈومبروسکس نے یورپی یونین کے تقریباً 400 بلین یورو (426.08 بلین ڈالر) کے تجارتی خسارے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے گزشتہ سال چین کے ساتھ دو طرفہ تجارت کا ریکارڈ قائم کیا، لیکن یہ صورتحال بہت غیر متوازن ہے۔
مزید پڑھیں: روس چین کے سامنے بونے نظر آئے:بوریل
ڈومبروسکس جو یورپی یونین کے تجارتی کمشنر بھی ہیں، یورپی یونین کے ساتھ زیادہ متوازن اقتصادی تعلقات کی تلاش کے لیے چین کے چار روزہ دورے پر ہیں۔
مشہور خبریں۔
آئرن ڈوم یا جالی دار چھت؟
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: 12 روزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت کی سرزمین میں
جولائی
صہیونی امریکی منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں: لبنانی مزاحمتی تحریک کا اعلان
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے خطے میں صہیونی
اکتوبر
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اب سینیٹ میں
نومبر
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر
جولائی
مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے سایے میں دبتے پاکستان کے اندرونی مسائل
?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہمارے خطے کے اردگرد ہونے والی جنگوں کی
جون
مغربی ممالک کی غزہ اور لبنان کے خلاف صہیونی ریاست کی جنگ میں غیر معمولی مدد
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ میں مغربی
اکتوبر
فوج کا اب بھی معاملات میں لینا دینا ہے، شاہ محمود قریشی
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی
اپریل
مکمل لاک ڈاؤن سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر عمل لازمی ہے: مرادعلی شاہ
?️ 29 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تیسری
اپریل