?️
سچ خبریں:یمن کے صعدہ شہرپر سعودی جارح فوج کے توپ خانے کے حملے میں ایک عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے بے دفاع اور بے گناہ لوگوں کے خلاف سعودی عرب کی فوجی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے،سعودی جارحیت پسندوں نے صوبہ صعدہ میں واقع منبه علاقے کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق گولہ باری کے دوران ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، عربی زبان کے ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے،یادرہے کہ اس سے قبل یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے ملک میں جنگ بندی کی بات کی تھی، انہوں نے یمن میں امن کے قیام کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ صنعاء حکومت یمن میں جامع جنگ بندی کے قیام کی حمایت کرتی ہے۔
یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یمن کا محاصرہ جلد از جلد ہٹایا جائے اور جامع جنگ بندی کی جائے، دوسری جانب انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے حال ہی میں امریکہ پر یمن میں دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے کہ امریکہ یمن میں قیام امن کے حصول کی کوشش میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور دیگر متعدد مغربی ممالک ایک طرف یمن کے جنگ بندی کی دہائیاں دیتے ہیں اور دوسری طرف جارح ممالک کو وسیع پیمانے پر اسلحہ کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے یمنی عوام اپنے اوپر ہونے والے مظالم میں جارحین ممالک کے ساتھ ساتھ پورے مغربی ممالک کو ذمہ دار اور شریک سمجھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
حماس نے فٹ بال کھلاڑی کے شہادت طلبانہ آپریشن کا خیر مقدم کیا
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب
دسمبر
کیا سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آپائیں گے ؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی کا اصرار ہے کہ مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی حل
ستمبر
انگلینڈ کی اگلی ملکہ کا اعلان
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم نے ایک بیان میں باضابطہ طور
فروری
انصار اللہ کا سعودی عرب پر جوابی حملہ
?️ 14 جولائی 2026سچ خبریں:انصار اللہ نے سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے اور عسیر
جولائی
ایرانی صدر کی شہادت پر فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کا ردعمل
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے گزشتہ رات کے ہوائی حادثے کے
مئی
شہباز شریف کی طرح ہم نے ڈھول نہیں پیٹا،اسے صرف تصویر کھنچوانے کا شوق ہے
?️ 17 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی
نومبر
یورپی ممالک روسی تیل پر کیوں منحصر ہیں؟
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی ایس ڈی سینٹر فار ڈیموکریسی اسٹڈیز کی ویب سائٹ
اکتوبر
ٹرمپ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مقدمے میں 5 ملین ڈالر جرمانہ عائد
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:نیویارک کی عدالت نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو
مئی