یمن کو سعودی صیہونی مشترکہ سازشوں کا سامنا

سعودی

?️

سچ خبریں:یمنی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے ملک کو سعودی اتحاد اور صیہونیوں کی مشترکہ ناپاک سازشوں کا سامنا ہے۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے صنعا میں ایک بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کو اس وقت بدترین صورت حال کا سامنا ہے اور وہ سعودی اتحاد سے ملی ہوئی ہے تاکہ اسے اس اتحاد کی حمایت حاصل ہو سکے۔

انھوں نے کہا کہ یمن کے خلاف سازشوں کا سلسلہ ماضی سے ہی جاری ہے تاہم اس وقت اسے جارح سعودی اتحاد کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی حمایت سے بدترین اور ناپاک ترین سازش کا سامنا ہے جس کا مقصد اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کو ان کی توہین و تذلیل کرنے کے لئے انتہائی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا گیا ہے اور یمنی قوم کی سرزمین کے مختلف علاقوں کو قبضانے کی شرمناک کوشش اور یمنی قوم کی دولت و ثروت لوٹنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔

یمن کے وزیر دفاع نے کہا کہ جارح ممالک غاصب صیہونی حکومت سے ملے ہوئے ہیں تاکہ یہ غاصب حکومت ان کی حمایت کرے، انھوں نے زور دے کر کہا کہ خداوند متعال کے فضل و کرم اور دانشمندانہ قیادت کی بدولت یمنی عوام نے جارح قوتوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں اور ان کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا ہے نیز سعودی اتحاد نے اگر محاصرہ اور جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا تو یمنی قوم اس کا صیہونی تخت و تاج اتار پھینکے گی۔

 

مشہور خبریں۔

سندھ حکومت نے یوم عاشور کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

?️ 1 جولائی 2025سندھ (سچ خبریں) سندھ حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے دو

یمنی مسلح فوج سے دنیا حیرت میں

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے صدر مہدی المشاط نے

شام میں دہشتگرد امریکہ اور ترکی کی حمایت سے سرگرم ہیں:شام

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں داعش

افغانستان میں خانہ جنگی کی لپیٹ میں سب آئیں گے

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا

یورپ میں اسرائیل مخالف جذبات کی نئی لہر

?️ 4 جون 2025سچ خبریں:یوگوف کے تازہ سروے کے مطابق اسرائیل کی عوامی حمایت جرائمِ

حماس کی طاقت کے بارے میں امریکی اخبار کی رپورٹ

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اندازہ

صیہونی آبادکاروں کا کوئی ٹھکانہ نہیں

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کی

اردغان بائیڈن سے مایوس ہو کر پیوٹن کی طرف مائل

?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:ترک روزنامہ ینی چاک نے اردغان کے اپنے امریکی ہم منصب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے