?️
سچ خبریں: یمنی فورسز کی دھمکی کے بعد فرانسیسی بحریہ کے ایک فوجی جہاز کو اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا۔
صیہونی نیوز چینل کان کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز کی دھمکیوں کے بعد ایک جہاز اپنا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوا،بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ جہاز ایک فوجی جہاز ہے جس کا تعلق فرانسیسی بحریہ سے ہے ، یمنی فوج کی دھمکی کے بعد جہاز نے میزائل مارے جو سمندر میں گرے۔
یہ بھی پڑھیں: یمنیوں نے صیہونیوں کو کتنا معاشی نقصان پہنچایا ہے؟
یہ کشیدگی یمن کے ساحل سے 110 کلومیٹر دور اور یمنی فوج کے ترجمان کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی طرف بڑھنے والے بحری جہازوں کو دھمکی دینے کے بعد پیدا ہوئی۔
فرانسیسی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس ملک کی بحریہ کے لنگوڈوک جہاز نے بحیرہ احمر میں دو ڈرونز کو روکا جو اس کی طرف آ رہے تھے۔
یمن کی وزارت دفاع نے ایک جہاز کو دی جانے والی وارننگ کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جہاز نے ہماری وارننگ پر توجہ نہیں دی اور اس کے گزرنے سے روکا گیا اور واپس جانے پر مجبور کردیا۔
قبل ازیں تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے تاکید کی کہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی کوششیں ناکام ہو گئیں اور اس کی وجہ سے اسرائیلیوں نے اپنے بحری جہازوں کو دوسرے علاقوں کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا۔
گزشتہ نومبر میں یمنی بحریہ نے بحیرہ احمر میں فوجی کارروائی کرتے ہوئے ایک اسرائیلی جہاز کو پکڑ کر یمن کے ساحل پر منتقل کر دیا تھا۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کے ایک سینئر معاون نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران بحیرہ احمر میں اسرائیل اور بحری جہازوں پر یمنی ڈرون اور میزائل حملوں کی منصوبہ بندی اور کاروائی کرنے میں ملوث ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیاں
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر جان فائنر کی جانب سے ایران پر صیہونی حکومت کے خلاف یمنیوں کے ردعمل میں شرکت کا الزام لگانے کی کوشش ایران کے خلاف کسی امریکی اہلکار کا واضح ترین الزام ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے جوابی کارروائی کے لیے ٹرمپ اور امریکی سیکیورٹی حکام کا اجلاس
?️ 12 مئی 2026 سچ خبریں: آکسیوس نیوز ویب سائٹ نے تین امریکی حکام کے حوالے
مئی
45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر جاری، 141 روپے 20 پیسے فی کلو کی پیشکش موصول
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن
مئی
برطانوی وزیر خارجہ کا خوراک کے عالمی بحران پر انتباہ
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے عالمی اناج کے بحران کے
جون
میں نے صدارت کے پہلے 100 دنوں میں کوئی غلطی نہیں کی؛ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے
مئی
9 مئی توڑ پھوڑ: پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اسد قیصر کی درخواست ضمانت خارج
?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 9 مئی کو
جون
50 ہزار صہیونی فوجی حزب اللہ سے کیسے ہارے؟
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کی ناکامیوں
نومبر
آئی ایم ایف کی گورننس اور بدعنوانی کی تشخیصی رپورٹ میں مالیاتی بدنظمی پر کڑی تنقید
?️ 26 نومبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اپنا
نومبر
یمن 8 سال کی جنگ کے بعد اب سابقہ ملک نہیں رہا
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی جنگ ایک ایسی جنگ جس میں دسیوں ہزار ہلاک
مارچ