اقرا عزیز بھی انسٹاگرام پر چھا جانے والوں میں شامل

یاسر حسین دنیا کے حسین ترین انسان ہیں: اقراء عزیز

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ اقرا عزیز بھی انسٹاگرام پر چھا جانے والوں میں شامل ہوگئیں ہیں وہ  ڈراموں کی دُنیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔اقرا عزیز کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 6 ملین یعنی 60 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز کے بعد اقرا عزیز بھی پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔اقرا عزیز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ وہ اپنے شوہر اور اداکار یاسر حسین کے ہمراہ لی گئیں اپنی دلکش تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جاتا ہے۔اقرا عزیز انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آتی ہیں۔

دوسری جانب اقرا عزیز ان دنوں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ میں ماہی کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے میں اقرا کی اداکاری کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کا سیزن 3 سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بنایا گیا ہے۔اس ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے گزشتہ دنوں اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔اقرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ ’الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔‘

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں عائزہ خان خان سر فہرست ہیں، ایمن خان دوسرے نمبر پر فائز ہیں جبکہ صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان تیسرے نمبر پر ہیں۔

مشہور خبریں۔

فالکلینڈ پر ٹرمپ کے دباؤ پر لندن کا ردعمل: خودمختاری برطانیہ کو حاصل ہے

?️ 24 اپریل 2026سچ خبریں: برطانیہ کے وزیراعظم کے ترجمان نے اپنے بیان میں، جو

احمد فرہاد بازیابی کیس: سیکریٹری دفاع طبیعت ٹھیک نہ ہونے کے سبب پیش نہیں ہوسکے، اٹارنی جنرل

?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاعر احمد فرہاد کی

امریکی سیاسی نظام کرپٹ ہے؛امریکی سینٹر کا اعتراف

?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ایک سینئر رکن نے اپنے ملک میں صحت

بن سلمان پر امریکی عدالتی نظام میں ہیرا پھیری کرنے کا الزام

?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:جمال خاشقجی کی منگیتر کے وکیل نے سعودی ولی عہد پر

راولپنڈی میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، ضلع 17 بلدیاتی اداروں میں تقسیم

?️ 10 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر

کانگریس کی رکن: ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے ذریعے امریکی عوام کی زندگیاں تباہ کر دیں

?️ 6 مئی 2026سچ خبریں: کانگریس کی رکن نے اعتراف کیا کہ ٹرمپ نے امریکہ

امریکہ میں معیشت اور امیگریشن کے بارے میں ٹرمپ کے جھوٹے دعوے

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ایک تقریر کے

قرآن کی توہین سے ظاہر ہوتا ہے کہ استکباری حملوں کا ہدف اسلام اور قرآن ہے:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما اور مذہبی پیشوا آیت اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے