سچ خبریں:یمنی انقلابیوں نے بیحان شہر کے مضافات میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ فورسز کے اجلاس پر ایک بیلسٹک میزائل داغا جس سے متحدہ عرب امارات سے وابستہ ایک رہنما ہلاک ہوگیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کےمطابق متحدہ عرب امارات سے منسلک تھرڈ بریگیڈ عمالک کے کمانڈر مجدی الردفانی کو یمن کے صوبہ شبوا کے علاقے بیحان میں مارا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق یہ کمانڈر راکٹ حملے میں مارا گیا۔
الخبر الیمنی نے بھی اطلاع دی ہے کہ یمنی انقلابیوں نے بیحان شہر کے مضافات میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ افواج کے اجلاس پر ایک بیلسٹک میزائل داغا جس کے نتیجے میں مجدی الردفانی اور اس کے متعدد ساتھی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
اس کے علاوہ صنعا سے منسلک فورسز نے بیحان کے علاقے میں ایک اور راکٹ فائر کیا جس سے متحدہ عرب امارات سے وابستہ آٹھ سے زائد فورسز اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔