?️
سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے اس ملک میں انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیا اور سلامتی کونسل کے نمائندوں سے یمن کا دورہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر محمد علی الحوثی نے اس بات پر زور دیا کہ اس ملک میں صورتحال سب سے بڑی انسانی تباہی کی سطح پر پہنچ چکی ہے، الحوثی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھاکہ ہم سلامتی کونسل کے نمائندوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جمہوریہ یمن کا دورہ کریں اور اس کی تباہ کن صورتحال پر غور کریں جو سب سے بڑی انسانی تباہی کی سطح تک پہنچ چکا ہے اور اس کا مقابلہ کرنے میں اپنے انسان دوستانہ کردار کو ادا کریں نیز بھوک ، محاصرے اور پابندیوں کے زیر سایہ ان ملازمین کی باتیں سنیں جن کی تنخواہوں کی ادائیگی جارحیت پسند اتحاد کی وجہ سے رکی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر سلامتی کونسل کے نمائندوں اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو یمن کے دورے کی دعوت دیتے ہیں،یادرہے کہ سعودی عرب نے امریکی حمایت یافتہ عرب اتحاد کی سربراہی میں ، یمن کے خلاف فوجی جارحیت کا آغاز کیا ہے اور 2015 کو بے دخل یمنی صدر کو اقتدار میں لانے کی کوشش کا دعوی کرتے ہوئے اس ملک کا زمینی ، فضائی اور سمندری محاصرہ کیا ،واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی فوجی جارحیت کسی بھی مقصد کو حاصل نہیں کرسکی جبکہ یہ اتحاد دسیوں ہزار یمنی شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے ، لاکھوں افراد کی نقل مکانی ، ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور قحط اور متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ کا سبب بنا ہے۔
سعودی عہدے دار یمن میں جنگ بندی کے قیام کے فیصلے کا متعدد بار اعلان کرچکے ہیں، تاہم انہوں نے کبھی بھی یمن پر اپنے حملوں کی شدت کو کم نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس کے جامع محاصرے کو کم کرنے یا ختم کرنے کے لئے کوئی اقدام اٹھایا ہے بلکہ کچھ معاملات میں انہوں نے فائر فائٹنگ ہتھکنڈے استعمال کرکے اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے.


مشہور خبریں۔
تل ابیب میں اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، کیا وہ نیتن یاہو کے خلاف متحد ہوں گے؟
?️ 21 ستمبر 2025تل ابیب میں اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، کیا وہ نیتن یاہو کے
ستمبر
جی میل کا نیا لے آؤٹ پیش کرنے کا اعلان
?️ 3 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں)دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل نے صارفین
فروری
میں حماس کی قید میں اسرائیل سے زیادہ محفوظ تھی؛سابق صیہونی خاتون قیدی
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:حماس کی قید سے رہائی پانے والی اسرائیلی خاتون میا شیم
مئی
بچوں کے بارے میں یونیسیف کی چونکا دینے والی رپورٹ
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:یونیسیف کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 تک
جون
حکومت نے لوٹ مار کلچر کو ختم کر دیا: عثمان بزدار
?️ 5 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے
جولائی
فرانس سے الجزائر لائی گئی گندم میں مردہ سور دریافت، پوری گندم واپس کردی گئی
?️ 18 جون 2021الجزائر (سچ خبریں) الجزائر کے وزیر زراعت نے اعلان کیا ہے کہ
جون
ڈینگی وائرس پر بھی جلد قابو پالیں گے: ڈاکٹر یاسمین راشد
?️ 29 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری
مئی