یمنی فورسز تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں:یمنی وزیر دفاع

یمنی

🗓️

سچ خبریں:یمنی وزیر دفاع نے کہا کہ اس ملک کی مسلح افواج تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی وزیر دفاع نے 26 ستمبر کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اس ملک کی مسلح افواج تیاری کی اس سطح پر پہنچ گئی ہیں کہ وہ تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور قومی بنیادوں نیز یمن کی خودمختاری پر حملہ کرنے والوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

محمد ناصر العطفی نے کہا کہ 26 ستمبر کا جشن انقلاب بنیادی انقلاب اور یمنی انقلابات کی پہلی چنگاری ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یمنی قوم کا عزم ناقابل تسخیر ہے، یمن کے وزیر دفاع نے تاکید کی کہ جو لوگ تاریخ کے اوراق کو پلٹنے کے جنون میں مبتلا ہیں وہ دھوکے میں ہیں اور آج جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں وہ خود مختاری اور فیصلے کے حق کے ساتھ ایک مضبوط، متحد، آزاد اور خود مختار یمن کے مستقبل کا آغاز ہے۔

العطفی نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر وعدہ کرتے ہیں کہ ہمارا ملک آزاد تھا اور آزاد رہے گا نیز مسلح افواج خدا کے دین اور یمن کے جغرافیہ کا وفاداری کے ساتھ دفاع کرتی رہیں گی۔

مشہور خبریں۔

امریکی طلباء کے بارے میں عدالت کا فیصلہ

🗓️ 17 جون 2024سچ خبریں: کیلیفورنیا کی عدالت نے حال ہی میں فیصلہ سنایا کہ

جیلیں انڈر ٹرائل ملزمان سے بھر گئیں، گنجائش سے 152 فیصد زائد قیدی ہونے کا انکشاف

🗓️ 18 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 152

قومی اسمبلی اجلاس: سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کے حکم نامے کے خلاف مذمتی قرار داد منظور

🗓️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں

حماس کی شکست تک ہم غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے: گیلنٹ کا نیا دعویٰ

🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: اگرچہ صیہونی حکام غزہ میں تقریباً 9 ماہ کی جنگ

سعودی جیلوں میں پوچھ تاچھ کرنے والے صیہونی خفیہ ایجنسی کے اہلکار

🗓️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی جیلوں میں صہیونی حکومت کی خفیہ ایجنسی موساد کے تفتیش

غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال

🗓️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں میں جارحین کے ساتھ فلسطینی

بی بی اور کابینہ کے ارکان کے درمیان کی وجہ کیا ہے ؟

🗓️ 12 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ اس

کیا ریپبلکنز بائیڈن کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں؟

🗓️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے ریپبلکنز کی جانب سے ان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے