?️
سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاکہ ہم سعودی عرب پر ایسے تکلیف دہ حملے کر سکتے ہیں جیسے انھوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے لیکن اگر انھوں نے جارحیت اور محاصرہ ختم کردیا تو ہمارے حملے بھی رک جائیں گے۔
المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کو دردناک حملوں کی دھمکی دی ،انھوں کہا کہ ہم سعودی عرب پر شدید ضربیں لگا سکتے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوں گے،ہم اپنے ملک پر سعودی اتحاد کے حملے کے ساتویں سال پر میزائل کے نئے نظاموں کی نقاب کشائی کریں گے، انہوں نے مزید کہاکہ آج یمن جزیرہ نمائے عرب میں معیار ، اقسام اور ملکی ساختہ میزائلوں کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا اگر 21 ستمبر کا انقلاب نہ ہوتا تو امریکہ یمن کے میزائلوں اور دفاعی نظاموں کی باقیات کو بھی مکمل طور پر ختم کر دیتاجبکہ حملے کے بعد کی یمن کی میزائل طاقت کا موازنہ اس سے پہلے سے نہیں ہوسکتا،یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایاکہ پچھلے برسوں میں دشمن نے معلومات کے مطابق بیلسٹک میزائل ٹینکوں کو نشانہ بنایا ، لیکن اس کو حیرت اس وقت ہوئی جب یمنی عوام اپنےموجود وسائل پر اکتفا نہیں کی بلکہ نئے میزائل بنانا شروع کر دیے ۔
یحیی نے کہا کہ محاصرہ دشمن کا ایک ہتھیار ہے جس کے ذریعہ اس نے یمنی عوام کو نشانہ بنایا ہے جبکہ اسلحہ کے داخلے کو روکنے کے بہانے سے اس کو جواز نہیں بنایا جاسکتا کیونکہ ہمارے ہتھیار ملک کے اندر ہی بنائے جاتے ہیں،ہماری فضائیہ کے ہتھیاروں کو صفرسے بنایا گیا ہے نیز یمنی ڈرون یونٹ نے سخت روک تھام کے اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ آج کی گیند سعودی عرب کے ہاتھ میں ہے،جارحیت کا ساتواں سال دشمن کی حیرت کا سال ہوگا، جارحیت اور محاصرے کو روکیں ، ہم فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیوں کو بند کر دیں گے، ہمارے حملے استحکام کے لئے ایک قومی آپریشن ہیں ، اگر جارحیت اور محاصرہ بند نہیں ہوا تو یہ حملے بھی جاری رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
ایران کی آزادی کے دعوے سے لے کر امریکہ کے مسائل حل کرنے تک بائیڈن کی ناکامی
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے اندرونی مسائل کو حل کرنے میں ناکامی کی وجہ
نومبر
امریکی دباؤ چین کے عروج کو نہیں روک سکے گا: بیجنگ
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اپریل سے چین کے خلاف
اپریل
گرین لائن کراچی کی سڑکوں پر آگئی
?️ 25 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) شہر قائد کے رہائشیوں کا طویل انتظار ختم ہوا، شہر
دسمبر
پاکستان چین اور بنگلہ دیش کا تعلقات کے فروغ کا عہد
?️ 21 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان، چین اور بنگلہ دیش نے ’سہ فریقی
جون
اسرائیلی وزیر سلامتی کا اردن کا خفیہ دورہ
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر سلامتی عمر بارلف نے چند روز قبل اردن
مارچ
مسلم لیگ (ن) پی آئی اے کی سلیکٹڈ نجکاری کر رہی ہے، سلیم مانڈوی والا
?️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان ایئر لائنز کی نجکاری
نومبر
صیہونی فوجی اور جاسوس ادارے کیوں پریشان ہیں؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس اور فوجی حکام نے ایک
اگست
فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی گئی۔
?️ 18 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض
جون