?️
سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ بیان جاری کرنے کے بجائے سویڈن پر سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کریں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ عالم اسلام کے ممالک سویڈن پر سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کریں کیونکہ یہ ملک قرآن مجید اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کرنے والوں کی حمایت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراقیوں نے سویڈن کو کیسے سبق سکھایا؟
یمن کی انصار اللہ نے سویڈن کی مجرمانہ حکومت کے بارے میں عراق کے موقف کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ مذمتی بیانات جاری کرنا کافی نہیں ہے کیونکہ سویڈن میں قرآن کریم کے خلاف جرم دہرایا گیا ہے۔
یمن کی اس تحریک نے اعلان کیا کہ اسلامی مقدسات کی توہین ایک معمول بن گیا ہے اور صہیونی لابی کہ مغربی ممالک کے امور جس کے ہاتھ میں ہیں، ان گھناؤنے کاموں کے پیچھے ہے۔
انصار اللہ نے تاکید کی کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف امت اسلامیہ کو ٹھوس اور عملی موقف اختیار کرنا چاہیے نیز مسلم اقوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں کہ وہ سویڈش حکومت کے خلاف موثر عملی اقدامات کریں تاکہ یہ دوسرے ممالک کے لیے عبرت کا باعث بنے۔
دوسری جانب یمن کے مختلف علاقوں بالخصوص اس ملک کے دارالحکومت صنعاء کے مکینوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور سویڈن میں قرآن کریم کی توہین کی تکرار کی مذمت کی۔
مزید پڑھیں: سویڈن حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے مجرموں کے خلاف تادیبی کارروائی کرے، وزیراعظم
ان اجتماعات کے شرکاء نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سویڈن میں آزادی اظہار رائے کے بہانے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کو ایک گھناؤنا جرم اور اسلامی مقدسات کی توہین قرار دیا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ سویڈن میں صیہونی لابی کا کنٹرول ہے اور یہ کاروائی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف صیہونیوں کی جنگ ہے، یمنی مظاہرین نے تمام اسلامی ممالک اور حکومتوں سے کہا کہ وہ سویڈن پر پابندی عائد کریں اور اس مجرم حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کو جرم تصور کریں۔
انہوں نے ان جرائم کے حوالے سے بعض اسلامی ممالک کی خاموشی کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ان جرائم کے خلاف اس خاموشی کو توڑا جائے ورنہ اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
افغان صدر کی طالبان کو نصیحت
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:افغان صدر نےاپنے ایک بیان میں طالبان کو نصیحت کرتے ہوئے
جولائی
غزہ کے ہسپتالوں کی تازہ ترین صورتحال
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کی عسکری شاخ کتائب القسام کے
نومبر
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کا بل مسترد کردیا
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے الیکشن
اپریل
ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن میں کوئی رکاوٹ نہیں: فیصل سلطان
?️ 18 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے
اپریل
تل ابیب کے جرائم کے خلاف عرب ممالک کی 400 دن کی ذلت آمیز خاموشی
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ میں شہری دفاع کی تنظیم کے ترجمان محمود بصل
نومبر
یوکرین-روس امن کے راستے میں پیشرفت ہوئی ہے: ٹرمپ کے نائب صدر
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بدھ کے روز
اکتوبر
عراق سے غیر ملکی فوج کب نکلے گی؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراق کی بدر تنظیم کے سکریٹری جنرل نے یہ بنان
اکتوبر
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 2025 میں 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئیں
?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 2025
جولائی