?️
سچ خبریں: بحیرہ احمر میں صیہونی جہاز کے قبضے سے اس حکومت کا جہاز رانی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور اس حکومت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے نے سمندری معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اسی سمندری گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 بحری جہازوں نے جن کے بحری جہازوں کو انصار اللہ نے قبضے میں لیا ہے ،اس واقعے کے بعد اپنا راستہ تبدیل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی ضبط شدہ جہاز کے بارے میں کب بات کرؤ؟ انصاراللہ کا پیغام
اس رپورٹ کے مطابق ایک بحری جہاز اپنی روانگی کی جگہ پر واپس آ گیا اور اسے 4 کام کے دنوں کا نقصان اٹھانا پڑا نیز 2 ہزار سمندری میل سے زیادہ کا سفر بے سود طے کیا۔
المیادین نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے یمنیوں کی طرف سے اسرائیلی جہاز کو قبضے میں لینے پر کئی ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس جہاز کے قبضے اور اس کی تصاویر کی اشاعت کو ایک ڈرامائی مسئلہ اور انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایک اور طوفان الاقصی؛اس بار بحیرہ احمر میں
اس حوالے سے یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ اگر امریکہ اور اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام بند کر دیں تو وہ قبضے میں لیے گئے جہاز کے بارے میں مذاکرات کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل یہ کہا گیا تھا کہ انشورنس کمپنیوں نے بحیرہ احمر کو عبور کرنے والے بحری جہازوں کی انشورنس کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کردیں
?️ 3 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والے مسافروں
اگست
اماراتی کمپنی افغانستان میں فضائی ٹریفک کی منتظم
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
تھائی لینڈ میں اپوزیشن جماعتوں کی فیصلہ کن فتح؛ فوج انگشت بہ دنداں
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:تھائی لینڈ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج اس
مئی
تل ابیب کو ریاض کے ساتھ معمول پر آنے کے لئے وقت کی ضرورت
?️ 6 جولائی 2022اسرائیل ہیوم اخبار نے امریکی صدر جو بائیڈن کے مقبوضہ علاقوں کے
جولائی
اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کےخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے پر جواب طلب
?️ 31 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین
اگست
قابضین کے پیروں تلے زمین ہلا دو:جہاد اسلامی کا فلسطینی مجاہدین سے خطاب
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں صیہونیوں کے
جنوری
ہر حوالدار، ہر پولیس والا ججز کے آرڈرز کو پیروں تلے روند دیتا ہے، علیمہ خان
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان
اپریل
صیہونی جیلوں میں قید فلسطینوں کی عید
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:قابض اسرائیلی جیلوں کی انتظامیہ کی جانب سے عید کے دنوں
جولائی