?️
سچ خبریں:امریکی حکومت اور چین کے درمیان تناؤ اور اختلافات کی اطلاعات کے مطابق بیجنگ میں واشنگٹن کے سفیر نکولس برنز کا ای میل ہیک کر لیا گئا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی اشاعت نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ چینیوں نے بیجنگ میں امریکی سفیر کی ای میل ہیک کر کے کم از کم لاکھوں سرکاری ای میلز حاصل کیں۔
ذرائع نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ اس بڑے جاسوسی آپریشن میں مشرقی ایشیا کے لیے امریکی معاون وزیر خارجہ ڈینیل کریٹن برنک کا ای میل بھی ہیک کیا گیا تھا، جس کا انکشاف مائیکرو سافٹ نے رواں ماہ کیا تھا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی جانب سے اپنی ای میل کی ہیکنگ سے متعلق سوالات کے جواب میں امریکی سفیر نے رواں ماہ وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے بیانات کی طرف اشارہ کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن چین اور دیگر ممالک کو مسلسل خبردار کرتا ہے کہ امریکی حکومت، لوگوں اور کمپنیوں کے خلاف کوئی بھی کارروائی واشنگٹن کے لیے باعث تشویش ہے اور اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔
واشنگٹن میں بیجنگ کے سفارت خانے کے ترجمان نے تاہم ان اطلاعات کے جواب میں اس بات پر زور دیا کہ چین سائبر اور ہیکنگ حملوں کے خلاف مسلسل اپنی مخالفت کا اظہار کرتا رہا ہے اور ان بے بنیاد قیاس آرائیوں کو مسترد کرتا ہے کہ ان حملوں کے ایجنٹوں کا تعلق بیجنگ سے ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ان دونوں سفارت کاروں کی ای میلز کی ہیکنگ سے متعلق سوالات کے جواب میں تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا اور صرف اتنا کہا کہ جاسوسی کی کارروائی کی تحقیقات جاری ہیں۔
اس سے قبل مائیکروسافٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ چینی حکومت سے وابستہ ہیکرز نے مئی سے سائبر جاسوسی کے مقصد سے مختلف ممالک میں تقریباً 25 تنظیموں کے ای میل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی، جن میں امریکی سرکاری ایجنسیوں کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
5 فروری یاد دلاتا ہے کسی 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، وزیراعظم
?️ 5 فروری 2025مظفر آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 5
فروری
خاشقجی کا قتل کون سا بڑا مسئلہ ہے،مشرق وسطی میں ایسا ہوتا رہتا ہے:پمپیو
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنی کتاب میں سعودی حکومت کے
جنوری
عراقی آئین امریکہ کی مرضی کے مطابق بنا ہوا ہے: ایاد علاوی
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: عراق کے سابق وزیر اعظم ایاد علاوی نے عراق میں
اپریل
پولیس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے: چیف جسٹس
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے
نومبر
اسرائیل کی حالت زار
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:Yedioth Aharonot اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا
جولائی
غزہ میں قتل عام کی تفصیلات
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں موت اور تباہی کے ہولناک مناظر اس بات
نومبر
حکومت، تاجروں کی رجسٹریشن بڑھانے کیلئے قانون میں ترمیم کرنے کو تیار
?️ 15 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس قانون
نومبر
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو بڑی دھمکی دے دی
?️ 18 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو بڑی دھمکی
مئی