?️
ہيثم علی الطبطبائی ضاحیہ جنوبی بیروت پر اسرائیلی حملے میں شہید:حزب اللہ
حزب اللہ لبنان نے ایک سرکاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس کے سینئر مجاہد کمانڈر ہيثم علی الطبطبائی، المعروف سید ابو علی، ضاحیہ جنوبی بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔ تنظیم نے اس حملے کو لبنان اور اس کے عوام کے خلاف بزدلانہ جارحیت قرار دیا۔
المنار کے مطابق حزب اللہ نے اتوار کی شب جاری بیان میں بتایا کہ الطبطبائی بیروت کے علاقے حارة حریک میں ایک رہائشی مقام پر اسرائیلی حملے کے دوران شہید ہوئے۔ بیان کے آغاز میں قرآن کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ شہید کمانڈر نے اپنی پوری زندگی مزاحمت، دفاعِ لبنان اور صہیونی دشمن کے مقابلے کے لیے وقف کی۔
تنظیم کے مطابق الطبطبائی مزاحمت کے ابتدائی دنوں سے اس کی صفوں میں شامل رہے اور اس کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ان کی شہادت کو حزب اللہ ایک افتخار سمجھتی ہے جو مجاہدین کے حوصلے مزید بلند کرے گی، اور وہ اپنے شہدا کے خون کو مشعلِ راہ بنا کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔
حزب اللہ نے آخر میں امام زمانہ (عج)، مجاہدین اور لبنانی عوام سمیت شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
اتوار کو اسرائیلی فضائیہ نے الضاحیہ کے علاقے العریض میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس سے عمارت مکمل طور پر تباہ اور قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اس حملے میں پانچ افراد شہید اور اٹھائیس زخمی ہوئے۔
لبنان کے صدر جوزف عون نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر اسرائیل کی جارحیت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ رژیم نہ بین الاقوامی قراردادوں پر عمل کرتی ہے اور نہ ہی خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اور مؤثر اقدام کرے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر 2024 کو لبنان پر جارحیت شروع کی تھی اور دو ماہ بعد امریکی ثالثی میں سات دسمبر کو جنگ بندی پر اتفاق ہوا، تاہم اسرائیل اس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو ساٹھ روز میں جنوبی لبنان سے نکلنا تھا، لیکن اس نے پانچ اسٹریٹجک مقامات پر اپنی موجودگی برقرار رکھی ہے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ، اشرف غنی نے وزیر داخلہ کو عہدے سے برطرف کردیا
?️ 21 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن حملوں میں شدید اضافہ ہورہا
مارچ
گورنر پنجاب کا اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف شدید ردعمل کا اظہار
?️ 12 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسرائیلی دہشت گردی
مئی
شہید حاج قاسم سلیمانی پوری ملت اسلامیہ کے لیے ایک مرد تھے
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمود الزہر نے فلسطینی
جنوری
آرمی چیف نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
?️ 4 ستمبر 2021مظفر آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
ستمبر
ایرانی میزائل حملوں نے صہیونی باشندوں کو ہوٹل نشین بنا دیا
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:ایران کے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب میں عمارتوں
جون
محرم الحرام کے لیے سیکورٹی پلان تیار
?️ 23 جولائی 2022 لاہور: (سچ خبریں)محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے
جولائی
شرجیل میمن کا کراچی میں رواں سال ڈبل ڈیکر بسیں اور الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کا اعلان
?️ 14 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے
جنوری
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ معاہدہ؛ کابینہ کی تبدیلی اور امریکہ کی مداخلت کی ضرورت
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں:اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ معاہدہ پر بات چیت
دسمبر