ہندوستان میں مسلمانوں کی حالت زار؛بینک کا باحجاب خاتون کو کیش دینے سے انکار

حجاب

🗓️

بھارتی ریاست بہار میں ایک بینک نے حجاب کر کے آنے والی خاتون کواس کے اپنے ہی اکاؤنٹ سے کیش دینے سے انکار کردیا جو اس ملک کے مسلمانوں کے ساتھ جاری امتیازی سلوک کی واضح مثال ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی ریاست بہارمیں ایک بینک نے باحجاب خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا،جس سے یہ ثابت ہوگیا کہ پورے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی اور ناروا سلوک کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست بہارکے ایک بینک میں کیشئیرنے حجاب پہننے والی خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا،کیشئیرنے خاتون سے کیش حاصل کرنے کے لئے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا جب انھوں نے نہیں اتارا تو انھیں کیش دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد باحجاب خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں حجاب کرنے کی وجہ سے اپنے ہی اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے سے روک دیا گیا۔

باحجاب خاتون کے حجاب اتارنے سے انکارکرنے کے بعد خاتون اوران کے والد کے شدید احتجاج پربینک کوانہیں رقم دینے پرمجبورہونا پڑا،یادرہے کہ بھارت میں ہندوانتہاپسند حجاب کے خلاف باقاعدہ مہم چلارہے ہیں جبکہ کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کے خلاف مسلمان طالبات کی درخواست کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے، تاہم ابھی تک اس کا کوئی فیسلہ نہیں ہوا ہے لیکن پھر بھی اس ریاست کے تعلیمی ادارے مسلمان باحجاب طالبات کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

عراق کی ترکی کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت

🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:عراق کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک کی سرزمین پر ترکی

پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ

🗓️ 25 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری نیئر بخاری

غزہ میں جاری مظالم عالمی شرم کا باعث ہیں:بیلجیئم

🗓️ 9 مئی 2025سچ خبریں:بیلجیئم کے وزیر خارجہ ماکسیم پرووت نے غزہ میں اسرائیلی مظالم

پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس 16 مئی تک ملتوی

🗓️ 28 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج

صیہونی ریاست کی فوجی اور سیاسی حالت زار؛صیہونی میڈیا کی زبانی

🗓️ 10 جون 2024سچ خبریں: صیہونی کابینہ کے چند وزراء کے استعفے پر صیہونی میڈیا

عراق میں امریکی سفیر یا جاسوس

🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:عراقی سیاسی تجزیہ کار نے واشنگٹن کے منصوبوں کو عملی جامہ

پاکستان تین سال کیلئے اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب

🗓️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کو اقوام متحدہ کے اقتصادی دھڑے اکنامک اینڈ

حماس نے سعودی میڈیا کے دعوے کو رد کر دیا

🗓️ 8 اکتوبر 2021سچ خبریں: پولیٹیکل بیورو کے رکن اور حماس قیدیوں کے کیس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے