?️
سچ خبریں:افغان امور کے لیے ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے نے افغانستان کی ترقی کے بنیادی مسائل کے موضوع پر ہونے والے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے اس لیے کہ ہم ایک ہی قوم ہیں۔
ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے نے افغانستان کی ترقی کے بنیادی مسائل کے عنوان سے کابل میں منعقد ہونے والے افغانستان اور ملائیشیا کے مشترکہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں طالبان کی عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر صنعت و تجارت کی ترقی پر مبنی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملائیشیا کی حکومت کا ساتھ دینے کے لیے افغانستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس حمایت کو مسلم قوم کے اتحاد کی وجہ سے سمجھا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں افغانستان اور ملائیشیا دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کام کا پہلا مرحلہ تعلقات کو مضبوط بنانا تھا جو مکمل ہو چکا ہے اور دوسرا مرحلہ افغانستان کے لیے ایک ماسٹر پلان بنانا ہے۔
احمد اعظم کے مطابق ان کے کام کا اگلا مرحلہ امارت اسلامیہ افغانستان کو تسلیم کرنا ہے، باختر نیوز ایجنسی کے مطابق اس تقریب کے دوران طالبان کی عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے بھی کہا کہ افغانستان مواقع کا ملک ہے جہاں معدنی وسائل میں سرمایہ کاری ایک ایسا موقع ہے جس سے افغانستان اور ملائیشیا فائدہ اٹھائیں گے۔


مشہور خبریں۔
متاثرین کی بحالی اورمددکیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں:آرمی چیف
?️ 8 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں
اکتوبر
فواد چوہدری نے ن لیگ کو اہم مشورہ دے دیا
?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ن لیگ کو
جنوری
شام میں سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے پر بمباری
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:مشرقی شام میں تیل کی سب سے بڑی فیلڈ میں واقع
دسمبر
پوپ فرانسس کا یورپ میں تارکین وطن کے بارے میں اہم پیغام
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: عالمی کیتھولک رہنما نے کہا کہ یورپ میں تارکین وطن
اگست
جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، بھارتی دعوﺅں کی کوئی حیثیت نہیں، ماہرین
?️ 26 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک
ستمبر
"زامیر” فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: نیتن یاہو و کا بیٹا
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: نیتن یاہو و کے بیٹے یائر نیتن یاہو و نے
اگست
صیہونی فوج جنین سے بھاگنے پر مجبور
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی قابض فوج اور شاباک تنظیم کے اہلکار 10 دن
ستمبر
قانون کے مطابق بیرون ملک کیے گئے جرم پر پاکستان میں بھی کارروائی ہو سکتی ہے، لاہور ہائیکورٹ
?️ 29 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص
مارچ