?️
سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ نے ایک تقریر میں کہاکہ ہم ایران کو اس کا 400 ملین ڈالر کا قانونی قرض ادا کرنا چاہتے ہیں۔
دی انڈیپنڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے بدھ کے روز کہا کہ ایران سے لیا گیا4 کروڑ ڈالر کا قرض ایک ’قانونی قرض‘ تھا اور لندن اسے ادا کر نا چاہتاہے، اخبار کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے چیتھم ہاؤس انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقد کی گئی نشست میں کہا کہ ہم یہ قرض ادا کرنا چاہتے ہیں اور ہم اسے اپناقانونی فرض سمجھتے ہیں،تاہم بہت سارے مسائل ہیں جن کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ آپ سب بخوبی واقف ہیں! ۔
انہوں نے اس بارے میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ مختلف وجوہات کی بنا پر یہ کوئی آسان کام نہیں ہے!، واضح رہے کہ یہ قرض 1970 کی دہائی میں تہران اور لندن کے درمیان ایک فوجی معاہدے سے متعلق ہے جس کے مطابق لندن ایران کو 1500 شفٹن ٹینک اور 250 بکتر بند گاڑیاں فراہم کرنے کا پابند تھا،تاہم یہ معاہدہ تہران میں امریکی جاسوسی کے اڈےپر قبضے کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔
بین الاقوامی ثالثی عدالت نے برطانوی ملٹری سروس کمپنی کو ایران کو 400 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ برطانوی حکومت کا دعویٰ ہے کہ تہران کے خلاف مالی پابندیوں کی وجہ سے اس قرض کو ایران منتقل کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے اور اسی وجہ سے اس نے اب تک ایران کو یہ قرض ادا کرنے سے انکار کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی حکومت کے سامنے صرف دو راستے؛ شکست یا تسلیم
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی حکومت کی تباہ کن اور
مئی
پی آئی اے کی جانب سے مالی سال 2020 کے نتائج جاری
?️ 9 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے مالی سال 2020 کے نتائج
اپریل
فلسطینی کس امید پر لڑ رہے ہیں؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عید
جون
دہشت گردی کا خدشہ، سیکیورٹی ایجنسیوں کی فی الوقت عام انتخابات نہ کروانے کی تجویز
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات پر بدستور بے یقینی
مارچ
سوڈان میں 3 روزہ جنگ بندی
?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈانی فوج اور ریپڈ ری ایکشن ملیشیا کے درمیان 3 روزہ
اپریل
کوئٹہ نہ جانے دیا تو مستونگ میں دھرنا دیں گے، بلوچ خواتین کو رہاکیا جائے، اختر مینگل
?️ 30 مارچ 2025مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی- ایم) کے
مارچ
مصر بھی حماس کو تل ابیب کے موقف سے آگاہ کرنے کو تیار نہیں
?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Yediot Aharonet نے ایک صہیونی ذریعے کے
اگست
تھر میں کوئلے سے پیدا ہونے والی توانائی ’پن بجلی سے بھی سستی‘
?️ 14 مارچ 2025ضلع تھر: (سچ خبریں) سینو سندھ ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایس آر
مارچ