?️
سچ خبریں:طالبان کے نائب ترجمان نے کہا کہ اب تک افغانستان سے پڑوسی ممالک اور خطے کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور ہم اپنےملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے ایک آڈیو پیغام میں صحافیوں کو بتایا کہ افغانستان سے پڑوسی ممالک اور خطے کو نہ اس وقت کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی آئندہ ہوگا، یادرہے کہ حال ہی میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی اور کہا کہ افغان تاجک سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے۔
پیوٹن نے تاجک صدر کو بتایا کہ ہمارے معاہدے کے تحت، تاجکستان کی مسلح افواج کو مضبوط کرنے کے لیے کچھ ہتھیار اور آلات فراہم کیے گئے ہیں تاکہ تاجکستان اپنے ملک کو لاحق کسی بھی بیرونی خطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکے، سمنگانی نے آڈیو پیغام میں کہاکہ طالبان ملک کے اندر سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی سرحدوں کی بھی حفاظت کرتے ہیں اور اس حوالے سے اٹھائے جانے والے خدشات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ اب تک افغانستان سے پڑوسی ممالک اور خطے کو کوئی خطرہ نہیں ہے نیز طالبان اپنے ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ تاجکستان، جس کی افغانستان کے ساتھ 1300 کلومیٹر طویل سرحد ہے، افغانستان میں جنگ اور عدم تحفظ نیز اس ملک سے تاجکستان تک دہشت گردوں کے پھیلاؤ کے بارے میں بارہا تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔
یادرہے کہ طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد تاجکستان میں روسی فوجیوں نے فوجی مشقیں شروع کیں اور اپنے فوجی اڈوں کو مضبوط کیا۔


مشہور خبریں۔
امریکی نئی نسل کی بیداری اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے مستقبل پر اس کے اثرات
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: جب کہ امریکہ کی پچھلی نسلوں نے اس ملک کی
اپریل
کیا امریکہ امیگریش پالیسوں کو مزید سخت بنا رہا ہے؟
?️ 3 دسمبر 2025 کیا امریکہ امیگریش پالیسوں کو مزید سخت بنا رہا ہے؟ امریکہ
دسمبر
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ: کراچی کیلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے سستی کرنے کی منظوری
?️ 11 جنوری 2023کراچی 🙁سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے
جنوری
ایران کے خلاف صیہونی جارحیت پر چین کا ردعمل
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:چین نے ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی جارحیت اور
جون
آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد شہرکی بڑی شاہرائیں دھوئیں گے۔ میئر کراچی
?️ 8 جون 2025کراچی (سچ خبریں) مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ
جون
امریکی اپنے ملک کی معیشت اور قیادت سے غیر مطمئن ہیں
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ
دسمبر
امریکہ ۵۵ میلین سے زائد غیر ملکیوں کے ویزوں کے جانچ کرے گا
?️ 22 اگست 2025امریکہ ۵۵ میلین سے زائد غیر ملکیوں کے ویزوں کے جانچ کرے
اگست
بی بی سی کو جھٹکا
?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: شام کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
جولائی