?️
سچ خبریں:روسی دفاعی امور کے ایک ماہر کا دعوی ہے کہ اس ملک کے پاس ایسے الٹرا سونک میزائل ہیں جو 12 منٹ میں امریکی دارالحکومت کو مٹی میں ملا سکتے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے دفاعی امور کے ماہر لیوانکوف نے اپنے ملک کی میزائل توانائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا اس ملک کا سوپر الٹرا سونک میزائل صرف 12 منٹ میں واشنگٹن پہنچ کر اسے نیست و نابود کر سکتا ہے،رپورٹ کے مطابق روس کے دفاعی امور کے ماہر کہنا ہے کہ ماسکو کے پاس ایسے الڑا سونک میزائل موجود ہیں جو صرف 12 منٹ میں امریکا کے دار الحکومت پہنچ سکتے ہیں،ان کے مطابق روس کے میزائل، واشنگٹن کو مٹی میں ملانے کی توانائی رکھتے ہیں۔
روس کے دفاعی امور کے ماہر کے مطابق ان میزائلوں کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ امریکا کے پاس ان کو روکنے کا وقت بھی نہيں ہوگا،انہوں نے کہا کہ جب تک امریکا اپنی حفاظت کے لئے کچھ کرے گا، اس سے پہلے وہ تباہ ہو چکا ہوگا کیونکہ امریکا اب تک روس کی سوپر سونک میزائلوں کو انٹر سپٹ کرنے یا ان کو تباہ کرنے کی توانائی حاصل نہیں کر سکا ہے۔
لیوانکوف نے کہا کہ جب روس کے پاس ایسا میزائل ہے جو کچھ ہی منٹ میں امریکا پہنچ سکتا ہے تو ایسے میں وائٹ ہاوس سے نزدیک ہونے کے لئے روس کے ہتھیاروں کو کیوبا بھیجنا ایک تاریخی غلطی ہے،انہوں نے کہا کہ امریکا کا مقابلہ کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اپنے ہتھیاروں کو کیوبا منتقل کرنا میرے حساب سے غلط اقدام ہے۔
مشہور خبریں۔
آزاد میڈیا کسی بھی جمہوری نظام کا ایک اہم ستون ہے، وزیر اعظم
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی کی تازہ ترین صورتحال
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: مصر اور قطر کے امریکی نمائندوں نے کل رات دوحہ میں
جون
سیاسی و معاشی بے یقینی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 86 پیسے مہنگا
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے
اپریل
بینجمن نیتن یاہو کینسر میں مبتلا
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ بنجمن نیتن یاہو
دسمبر
اسرائیلی جیلوں میں مزید 60 فلسطینی قیدی کورونا کا شکار
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے کلب نے منگل کی شام اعلان کیا کہ
فروری
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے عمر ایوب کا نام جمع
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل (ایس
مارچ
نیویارک ٹائمز کے ہاتھوں صیہونی حکومت کے جھوٹے دعوے بے نقاب
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک ویڈیو جاری کر کے
اپریل
عوام کی آواز کو روکنے سے کیا ہوگا؟بیرسٹر گوہر کی زبانی
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے
جولائی