ہمارا مقصد یمن کا محاصرہ ختم کرنا ہے:انصاراللہ

یمن

?️

سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ان کا ہدف جارحیت اور محاصرے کا خاتمہ ہے، تاکید کی کہ یمنی قوم کو ہمیشہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے حضرت امام حسین کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین نے پیغمبر اکرم کے لائے ہوئے خالص اسلام کی تبیلغ کی نیز آپ کا انقلاب اموی بغاوت کا مقابلہ کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل یزید کے راستے پر گامزن ہیں اور جو لوگ ان کی صفوں میں شامل ہیں اور ان کی خدمت کرتے ہیں وہ ابن زیاد اور شمر کی طرح ہیں، المسیرہ ویب سائٹ کے مطابق الحوثی کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن ہمیں ذلیل و خوار کرکے اپنے تسلط اور غلامی میں لانا چاہتے ہیں، امریکی اور اسرائیلی نہیں چاہتے کہ ہم ایک آزاد اور خودمختار قوم ہوں، دشمن ہمیں توڑ کر اپنے تابع اور سر تسلیم خم دیکھنا چاہتا ہے۔

انصار اللہ کے رہبر نے واضح کیا کہ امریکہ اور اسرائیل زندگی کے تمام معاملات میں یمنی قوم کو اس کے حق سے محروم کرنا چاہتے ہیں، امریکہ اور اسرائیل کا طرز عمل ایک شیطانی روش ہے جو اسلامی معاشرہ سمیت انسانی معاشرہ کو نشانہ بناتی ہے اور بگاڑ دیتی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

اسلام آباد میں جے یو (ف) عہدہ داروں کے قتل کے خلاف اہلکاروں کا احتجاج

?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقے میں جمعیت علمائے اسلام

جنبلاط کی مغرب نواز لبنانی حکومت کو واضح انتباہ

?️ 6 جون 2026سچ خبریں:  لبنان کے سابق ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ اور

صیہونی آبادکاروں پر فلسطینی مجاہدین کا خوف طاری

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے نابلس شہر میں صیہونی آبادکاروں پر مزاحمتی فورسز

پاکستانی سینیٹر کی جانب سے یمنی قیادت پر اسرائیلی حملے کی مذمت

?️ 31 اگست 2025پاکستانی سینیٹر کی جانب سے یمنی قیادت پر اسرائیلی حملے کی مذمت

نسلوں کی بہتری چاہئے تو طرز زندگی کو بدلنا پڑیگا، عمران خان

?️ 17 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

یمن پر سعودی اتحاد کا ڈرون حملہ؛ایک ہی گھرانے کے پانچ افراد شہید

?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:مغربی یمن میں سعودی اتحاد کے ڈرون حملے میں ایک ہی

امریکہ نے خاموشی سے افغان تارکین وطن کے ویزے کے شرائط تبدیل کئے

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:   cbsnews نے اطلاع دی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے 90

صوبائی حکومت کا غیر معیاری کام پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کی ادائیگی معطل کرنے کا فیصلہ

?️ 23 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) صوبائی حکومت نے غیر معیاری کام پر ستھرا پنجاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے