سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک ذریعے نے اپنے مبینہ بیانات میں ایران میں ظلم و ستم کے منصوبے کا کھلے عام اعلان کیا ہے۔
صہیونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے بریکنگ نیوز میں لکھاکہ ایک سیاسی ذریعے نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ ایران کے معاملے میں اسرائیل کا ہدف اس ملک کے اندر تہران کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانا ہےجبکہ نامعلوم ذریعے نے اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام لگایا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں اپنے پراکسیوں کے ذریعے کارروائیاں کر رہا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کا مقصد (ایران) کے اندر کارروائیاں کرنا ہے تاکہ انہیں اپنے (مسائل) میں مصروف رکھا جائے اور کمزور کیا جائے جس سے ان کے پاس پیسہ اور توانائی کم رہ جائے،یہ ایک دو سال کی کارروائی نہیں ہوگی بلکہ یہ مہم جاری رہے گی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران صیہونی حکومت نے ایران میں تخریب کاری اور دہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کا نتیجہ ایرانی جوہری سائنسدانوں کے قتل اور ایران کی جوہری تنصیبات پر سائبر حملے پر منتج ہوا۔
اگرچہ صیہونی حکومت کی جانب سے تخریب کاری کے سراغ عام طور پر معلوم ہیں، تاہم تل ابیب نے شاذ و نادر ہی ایسی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔