?️
سچ خبریں:ریڈ کراس نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہر دو گھنٹے میں ایک ماں اور 6 یمنی بچے مر جاتے ہیں۔
ریڈ کراس کے عہدیداروں میں سے ایک بشیر عمر نے (RT)چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یمن میں خوفناک انسانی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا، ریڈ کراس کے عہدہ دار نے کہا کہ یمن میں انسانی صورت حال تصور سے زیادہ ہولناک ہے، اس طرح کہ اس ملک کی دو تہائی آبادی صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری یمن کے عوام کو تنہا نہ چھوڑے،رپورٹ کے مطابق یمن جنگ کے آٹھویں سال کے آغاز کے موقع پر ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ 30.5 افراد پر مشتمل یمن کی آبادی کے تقریباً 66 فیصد حصے کو صحت کی بنیادی خدمات تک رسائی حاصل نہیں ہے اور جن لوگوں کو طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے،وہ اکثر اس ملک کے 51% فعال طبی مراکز تک پہنچنے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ بحران خواتین اور بچوں میں شدت سے محسوس کیا جاتا ہے، یہ بتایا گیا ہے کہ یمن میں 50 فیصد سے بھی کم پیدائش طبی نگہداشت کے ماہرین کی نگرانی میں ہوتی ہے اور ہر دو گھنٹے بعد ایک ماں اور چھ بچے مر جاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پارا چنار کے حالات پر ایران کا بیان اور حکومت کا ردعمل
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے پارا چنار
اگست
آئندہ ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچنے کا امکان
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ
مئی
ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر صہیونی حلقوں کا ردعمل
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی کنیسٹ کے خارجہ امور اور سیکورٹی کمیشن کے سربراہ یولی
مارچ
غزہ کے خلاف نئی صیہونی جارحیت
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی قابض حکومت نے ایک بار پھر غزہ کے خلاف
مارچ
لبنانی وزیراعظم کے انتخاب میں سعودی مداخلت
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:لبنانی وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والی مشاورت میں
جون
صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی کی بجلی اور انٹرنیٹ منقطع کر دیا
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:المیادین نیوز چینل کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ القدس حکومت
اپریل
الاقصیٰ طوفان میں صہیونیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 350 تک پہنچی
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان کرنل رچرڈ ہیچ نے اعلان
اکتوبر
نصاب تعلیم کے حوالے سے ہدایات دینا عدالت کا کام نہیں، سندھ ہائی کورٹ
?️ 18 دسمبر 2022سندھ 🙁سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے اسکولوں اور کالجوں میں قرآن
دسمبر