?️
سچ خبریں:واشنگٹن میں روس کے سفیر نے امریکہ کے اس بے بنیاد دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ماسکو یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے اور اسے امریکی شیطانیت کی ایک اور کارروائی قرار دیا ہے۔
ریانووستی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی اینٹونوف نے کہا کہ امریکی بیانات کہ روس یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے، ماسکو کو برا دکھانے کی کوشش ہے، اس طرح کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
انہوں نےامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ روس یوکرین میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے، کہا کہ ہمیشہ کی طرح امریکی عہدہ دار نے ایک بھی دستاویز پیش کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی،روسی سفیر نے مزید کہا کہ یہ ہمارے ملک کو شیطانی بنانے کی ایک اور کوشش ہے۔
واضح رہے کہ روس کے خلاف امریکی الزام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن یوکرین میں اپنے زیر کنٹرول حیاتیاتی تجربہ گاہوں کے وجود کو تسلیم کرنے کے باوجود ان لیبارٹریوں میں بائیو ہارڈز کی پیداوار سے لاحق خطرات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے اور ایسے مادوں کی پیداوار کو چھپاتا ہےجبکہ روس نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اسے حاصل ہونے والے شواہد کے مطابق یہ مواد دہشت گرد گروہوں کے ہاتھ لگ سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی مشیرکی پاکستانی حکام کے ساتھ سیاسی مشاورت
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ امور کے سیاسی نائب وزیر علی
اکتوبر
ملک عدنان کے لئے وزیر اعظم کا بڑا اعلان
?️ 5 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے میں
دسمبر
امریکی پولیس نے ایک اور شہری کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:کیلیفورنیا کی ریاستی پولیس نے ذہنی بیماری میں مبتلا ایک 30
فروری
فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا
?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ
جنوری
سردی میں غزہ کے مہاجرین کے غیر انسانی حالات
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے خلاف گزشتہ 4 ماہ سے
فروری
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 19 مارچ 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان
مارچ
ہم آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئے ہیں:عمران خان
?️ 16 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی سینئر صحافیوں اور اینکر
نومبر
مقبوضہ جموں وکشمیر : کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی پر اظہار تشویش
?️ 29 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر